Waiz Shah
Forum Promoter
Warning! Be polite.
40%
Respect is the key of success
Posts: 185
Likes: 192
|
Post by Waiz Shah on Feb 1, 2022 20:19:25 GMT 5
فورم بالکل بھی موبائل فرینڈلی نہیں فی الحال یہ فورم بالکل بھی موبائل فرینڈلی نہیں ہے۔ لوگ اب زیادہ تر کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ چھوڑ کر موبائل پر ہی کوشش کرتے ہیں سارے کام کر لیں۔ انسان کیونکہ سست اور آسان پسند ہے اسی لئے وہ چاہتا ہے بنا کوئی محنت کئے آسانی سے سب مل جائے۔ فورم ہو سکتا ہے بہت سے لوگوں کے لیے مشکل بھی ہو۔
موبائل پر اس میں ایک تو کمپیوٹر والے آپشن نہیں آ رہے بالکل سادہ سا انٹرفیس ہے۔ نہ ہی تصویر رکھنے کا آپشن ہے اور نہ ہی رائٹنگ میں خوبصورتی کا آپشن ہے یعنی فونٹ سائز یا کلر وغیرہ۔ اوپر سے لیفٹ سائڈ سے لکھ رہا ہے جو اردو کے لئے بہت عجیب ہے۔ ٹرائب اس سے کچھ آسان تھا یہ ٹرائب سے بھی زیادہ مشکل لگ رہا ہے بظاہر لیکن ہو سکتا ہے آگے چل کر مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہو گئیں والا معاملہ نہ ہو جائے۔ جیسا کہ آپ نے آستانے شریف میں فرمایا تھا اپنا وہی ہوتا ہے جو آپ کے جسم کی طرح ہو جائے۔ اور جو آپ کی خاطر ایک کلک کرنے کو تیار نہ ہو وہ اپنا کیسا ہے!!!
باقی میرا فیڈ بیک یہی ہے کہ یہ لوگوں کے لئے خاص طور پر موبائل پر پڑھنے کے حساب سے تو آسان ہو گا لیکن حصہ لینے کے لئے مشکل ضرور ہوگا۔ جب میں ڈیسک ٹاپ آپشن پر کلک کرتا ہوں تو لیپ ٹاپ کی طرح سارے آپشن مل جاتے ہیں لیکن اس پر لکھنا یا ایڈٹ کرنا نہایت مشکل ہے۔ نہ ہی ہیڈنگ دے پا رہا ہوں اور نہ ہی فونٹ سائز میں کوئی تبدیلی کر پا رہا ہوں۔ اوپر سے موبائل پر اتنا باریک لکھا نظر آ رہا ہے کہ کچھ سمجھ ہی نہیں آ رہا۔ ٹرائب میں پھر بھی بہت سے کام موبائل پر آسانی کے ساتھ ہو رہے تھے۔ اگر سادہ زبان میں کہوں تو فورم ابھی تک تو موبائل کے لئے بالکل بھی نہیں ہے ہو سکتا ہے آگے چل کر ہو جائے۔
|
|
|
Post by Noori on Feb 1, 2022 21:13:14 GMT 5
آپ پریشان نہ ہوں۔ اگر آپ پڑھنے والے بھی ہیں تو آپ حصہ تو لے رہے ہیں۔ ضروری نہیں کہ ہر بار لکھ کر ہی حصہ لیں۔ جہاں لکھ کر حصہ لے سکتے ہیں، وہاں لکھ کر حصہ لیں۔ اس میں ایسی پریشانی کی کیا بات ہے۔
مہربانی کرکے ان تمام پوسٹوں کو اپنے ایک تھریڈ میں جمع فرما دیں۔ یہ کام کی باتیں ہیں اور اس سے موبائل ورژن کو سمجھنے میں کافی مدد ملے گی۔ لیکن آپ تھریڈ (ایک پورا موضوع) کو سمجھیں۔ ریپلائی تو اسے پڑھنے والا کرتا ہے۔ جزاک اللہ!
|
|
Waiz Shah
Forum Promoter
Warning! Be polite.
40%
Respect is the key of success
Posts: 185
Likes: 192
|
Post by Waiz Shah on Feb 1, 2022 22:43:23 GMT 5
شیخ محترم میں نے اسے ایک جگہ جمع کرنے کی کوشش کی سارا خلط ملط ہو گیا کچھ سمجھ نہیں آیا سب ورڈ آپس میں مدغم ہونے لگے۔ پانچ سے چھ لائنوں کے بعد ورڈ آپس میں ٹکرانے لگتے ہیں یا پھر مدغم ہونے لگتے ہیں موبائل پر لکھتے ہوئے۔ معذرت چاہتا ہوں کہ میں اسے ایک جگہ جمع نہیں
|
|
|
Post by Noori on Feb 1, 2022 23:00:01 GMT 5
ہر مشکل کے ساتھ بڑی آسانی ہے
پریشان ہونے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ بڑھ جاتے ہیں۔ جب ایسا ہو تو اللہ کے ذکر کیلئے اپنے آپ کو فارغ کرلیا کریں اور مراقبے میں چلے جایا کریں۔ کوئی بیماری ایسی نہیں جس کی دوا نہ ہو اور کوئی پریشانی ایسی نہیں جس کا کوئی حل نہ ہو۔ ضرورت سمجھداری اور حکمت کی ہوتی ہے۔ ورنہ علم تو آج کل جاہلوں کے پاس بھی بہت ہوتا ہے۔ لوگ تو فیس بک پر بھی صرف پڑھتے ہیں، یہاں بھی پڑھ لیں گے۔ لکھنے والے تو ہر جگہ کم ہی ہوتے ہیں۔ لکھنے والوں کو پسند کون کرتا ہے۔ یہ ویڈیو کا زمانہ ہے۔ لکھنا تو گزرے زمانوں کا قصہ ہے۔ تاہم گھبرائیں نہیں۔ جن کا حوصلہ جوان ہوتا ہے ان پر زمانے بھی اثر انداز نہیں ہوسکتے۔ بے شک ہر مشکل کے ساتھ بڑی آسانی ہے۔ آپ کو لکھنے کا شوق ہے تو آجانا کسی دن، بتا دوں گا اس کا حل بھی۔ ابھی مجھے کام کرنے دو، بہت کام پڑا ہے۔ بے شک یہ فورم کچھ مشکل ہے، نہ صرف موبائل کیلئے بلکہ بڑی مشینوں کیلئے بھی، پھر چھوٹی مشینوں کی تو اوقات ہی کیا ہے۔ اسی لئے تو ابھی تک اسے پبلک نہیں کیا گیا۔ آسان ہوجائے اور میں اردو تھیم پر کام مکمل کرلوں تو شاید اسے پبلک کرسکوں۔ لیکن آپ کے فیڈ بیک کا بہت شکریہ۔
|
|
Waiz Shah
Forum Promoter
Warning! Be polite.
40%
Respect is the key of success
Posts: 185
Likes: 192
|
Post by Waiz Shah on Feb 2, 2022 5:55:12 GMT 5
جی شیخ محترم میں سمجھ گیا ہوں اور انشاء اللہ سیکھنے بھی آ جاؤں گا۔ آپ کی بات سے میں سو فیصد متفق ہوں اور اس پر عمل کرنے کی بھی ہوتی کوشش کروں گا انشاء اللہ تعالیٰ۔ بہت شکریہ
|
|
|
Post by Noori on Feb 2, 2022 23:08:33 GMT 5
بہت خوب اور جزاک اللہ!
|
|