Post by Noori on Feb 1, 2022 9:18:21 GMT 5
نئے ممبر کہاں پوسٹ کریں؟
پوسٹ کرنے سے پہلے پوسٹ کرنا سیکھیں
فورم میں پوسٹ کرنا آسان ہے، لیکن بہترین پوسٹ کرنے کیلئے بہرحال کچھ سیکھنا پڑتا ہے۔ جن میں سے چند چیزیں یہ ہیں:
1- ٹیکسٹ سائز (ہیڈنگ وغیرہ کیلئے)
2- فونٹ فیس (کونسا فونٹ استعمال کریں)
3- ٹیکسٹ کلر (رنگ)
4- ٹیکسٹ الائنمنٹ (بالخصوص فل جسٹی فائی کرنا)
5- پکچر شیئرنگ (تھریڈ یا پوسٹ میں پکچر کیسے شامل کریں)
6- ویڈیو شیئرنگ
7- پکچر الائنمنٹ (پکچر کو درمیان یا دائیں بائیں سیٹ کرنا)
8- لنک یا ای میل شیئرنگ
9- افقی سطر (لائن) کا استعمال
10- کسی ممبر کی بات کو کوٹ کرنا (حوالہ دینا اور بغیر کاپی کے اسے پیش کرنا)
11- کسی ممبر کو ٹیگ کرنا
12- لیبل کا استعمال
اگر ان میں سے ایک بھی چیز آپ ٹھیک سے نہیں جانتے تو آپ کو پبلک پوسٹ نہیں کرنا چاہیئے۔ ظاہر سی بات ہے کہ سب ممبران کا وقت قیمیتی ہوتا ہے۔ وہ بالکل اسی طرح سے اعلیٰ سے اعلیٰ اور شاندار اور پرفیکٹ چیز دیکھنا چاہتے ہیں جس طرح خود آپ بھی یہی چاہتے ہیں۔
اوپر کی بارہ (12) چیزوں کیلئے آپ کو پوسٹ باکس کے اوپر موجود ٹول باکس کے مکمل استعمال سے واقف ہونا ضروری ہے۔
سکیھنے کیلئے پوسٹ کہاں کریں؟
اگر آپ کو بیان کردہ 12 چیزیں ٹھیک سے نہیں آتیں تو میرا مشورہ ہے کہ آپ کی پوسٹ آپ تک ہی محدود رہے تو بہتر ہے۔ اس کیلئے پروبورڈ والوں نے ایک کمال کا فیچر متوارف کرایا ہے۔ آپ پرائیویٹ بورڈ میں پوسٹ کریں۔
پرائیویٹ بورڈ کی ہر تحریر صرف آپ ہی دیکھ سکتے ہیں، آپ کے سوا کوئی اور نہیں دیکھ سکتا۔ اس لئے اگر اس میں غلطی بھی ہوجائے یا پوسٹ بھدی بھی نظر آئے تو کوئی دوسرا ممبر اسے نہیں دیکھ پائے گا۔ اور آپ دوسروں کو بھدا مواد پڑھائے بغیر بہترین پوسٹ کرنا سیکھ لیں گے۔ اور جب آپ ان بارہ چیزوں پر ماہر ہوجائیں تو آپ ہر جگہ پوسٹ کرسکتے ہیں۔
پوسٹنگ سیکھنے والوں کیلئے چند ٹپس
1- مین ہیڈنگ کا فونٹ سائز 6، ذیلی سرخی کا 5 اور عام متن کا سائز 4 رکھیں تو بہتر ہے۔
2- سیکھنے والے مختصر پوسٹ کریں تو جلدی سیکھ سکتے ہیں۔
3- تصویر کی چوڑائی 750 پکسل ہو تو ٹیکسٹ باکس میں پوری سما جاتی ہے۔
4- ٹول باکس کے آپشن کے استعمال سے پہلے پبلک پوسٹ نہ کریں۔
5- بعض موبائلوں میں ٹول باکس نظر نہیں آتا۔ ایسی صورت میں فورم کا ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کریں۔
بس یہ ضرور یاد رکھیں کہ فورم میں چونکہ پوسٹنگ آپشنز بہت زیادہ ہیں اور آپ اپنی تحریر کو بہت خوبصورت بنا سکتے ہیں اس لئے آپ کو انہیں سیکھنے کی بھی زیادہ ضرورت ہے۔ خوبصورتی اور پرفیکشن ہی تو پوسٹ کا زیور ہے۔