|
Post by Noori on Jan 30, 2022 12:03:08 GMT 5
ایک بہت دلچسپ فیچر فورم میں ایک بہت دلچسپ فیچر ہے۔ ایک ایسا بورڈ کہ اس میں پوسٹیں تو ہر ممبر کرے لیکن ہر ممبر کو صرف اپنی ہی پوسٹ یا تھریڈ نظر آئے اور دوسروِں کی پوسٹیں نظر نہ آئیں۔ یہ واقعی اپنی نوعیت کا انوکھا فیچر ہے۔ یہاں آپ وہ چیزیں ڈال سکتے ہیں جس میں آپ کی پرائیویسی درکار ہو اور آپ چاہتے ہوں کہ کوئی دوسرا انہیں نہ دیکھ سکے، جیسے شادی بیاہ کی تصاویر، اپنے پاس ورڈ یا اسی طرح کی دیگر چیزیں۔
پرائیویٹ بورڈ ہمارے نوری فورم میں بھی "پرائیویٹ بورڈ" کے نام سے ایسا ہی بورڈ رکھا گیا ہے جہاں آپ اپنی چیزیں دوسروں سے پوشیدہ رکھ سکتے ہیں۔ یہاں آپ کسی دوسرے ممبر کی کوئی پوسٹ یا چیز نہیں دیکھ سکتے۔ بس صرف اپنی شیئر کردہ چیزیں۔
ایک اور دلچسپ فیچر اس فورم کا یہ ہے کہ آپ کسی بورڈ یا کسی بورڈ کلیکشن (کیٹیگری) کو پوشیدہ کرسکتے ہیں یا اس پر اپنا پاسورڈ ڈال سکتے ہیں کہ اسے صرف وہی ممبر کھول سکے جسے آپ نے پاسورڈ دیا ہوا ہو۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے کیسے آپ اپنے موبائل یا لیپ ٹاپ وغیرہ پر کرسکتے ہیں۔
فورم کے اور بھی بہت سے دلچسپ فیچرز ہیں جنہیں آگے بیان کیا جاتا رہے گا۔
|
|