|
Post by Noori on Jan 30, 2022 9:45:31 GMT 5
فورم کے ساتھیوں کو اپنی پوسٹ میں کیسے ٹیگ کریں
تھریڈ ٹول باکس میں سیدھے ہاتھ سے پانچویں نمبر پر جو ٹول بٹن ہے وہ یوزر کو ٹیگ کرنے کیلئے ہے۔ اس پر ایک انسانی خاکہ اور ایک گول نشان (@) بنا ہوا ہے۔ پوسٹ لکھتے وقت کسی بھی جگہ کرسر رکھ کر اس بٹن کو دبائیں، یوزر کے نام کیلئے ایک ڈراپ ڈاؤن کھلے گا۔ اس کے ٹیکسٹ باکس میں یوزر کا نام لکھیں تو کئی یوزر نام دکھائی دیں گے۔ اپنے ساتھی کو سلیکٹ کریں اور Syeda Noori اس کے نام پر کلک کریں۔ بس آپ کا کام پورا ہوا اور یوزر کو آپ نے ٹیگ کردیا۔ یہ طریقہ آپ ہر اس جگہ استعمال کرسکتے ہیں جہاں ٹول باکس دکھائی دیتا ہے۔
|
|