|
Post by Noori on Jan 30, 2022 9:30:28 GMT 5
پوسٹ یا تھریڈز میں کتنے الفاظ ہوں؟ پوسٹ یا تھریڈ میں کتنے الفاظ ہوں کہ آپ کی پوسٹ کارآمد ہونے کے ساتھ خوبصورت بھی دکھائی دے؟ ظاہر سی بات یہ ہے کہ پوسٹ کی لمبائی کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ جو کچھ کہنا چاہتے ہیں وہ مکمل کہہ دیں۔ اس لئے کوئی مخصوص نمبر اس کا درست جواب نہیں ہوسکتا۔ تاہم ایک بات یاد رکھیں کہ پوسٹ یا تھریڈ کے ساتھ ہی ممبر کا منی پروفائل بھی ہوتا ہے جس کی لمبائی تک پوسٹ میں لکھنے کی جگہ موجود ہوتی ہے۔ بہتر یہ ہے کہ اس جگہ کو پورا استعمال کیا جائے۔ یہ منی پروفائل کی جگہ ہمارے فورم کی موجودہ سیٹنگز کے مطابق کل 9 (نو) سطور جتنی ہے۔ اور ہمارے فونٹ سائز کے مطابق اس میں 200 سے 250 الفاظ بآسانی سما سکتے ہیں۔ اگر آپ کی پوسٹ ڈھائی سو کلمات پر مشتمل ہے تو یہ خوبصورت بھی دکھائی دے گی۔ پھر اگر آپ ہیڈنگ بھی استعمال کریں اور پیرا گراف کے بعد میں ایک خالی سطر بھی شامل کریں تو 200 کلمات کی پوسٹ خوبصورت دکھائی دے گی۔ اور اگر پکچر بھی ڈالیں تو متن کی صرف چند سطور ہی کافی رہیں گی۔ اس پوسٹ میں 212 الفاظ ہیں۔ اور ایک اضافی خالی سطر ہے۔
|
|
Waiz Shah
Forum Promoter
Warning! Be polite.
40%
Respect is the key of success
Posts: 185
Likes: 192
|
Post by Waiz Shah on Feb 8, 2022 21:14:34 GMT 5
جی شیخ محترم کوشش رہے گی اس پر عمل پیرا ہو جائیں۔
|
|
|
Post by Noori on Feb 8, 2022 22:50:03 GMT 5
بہت شکریہ، یہ لازمی نہیں ہے، لیکن خوبصورتی بھی علم کے ساتھ مل جائے تو کیا بات ہے۔
|
|