|
Post by Noori on Jul 19, 2022 23:08:07 GMT 5
ادب گاہ میں "سویرا" کے نام سے ایک نیا ٹیگ شامل کیا گیا ہے۔ اب آپ ادب گاہ سے بھی عین سویرا بلاگ پر جا سکتے ہیں۔ یہ سویرا لنکس پیج پر آپ کو لے جائے گا۔ وہ پیج ہماری مین نیوی گیشن ہے۔ اس ایک پیج سے آپ ہر جگہ جاسکتے ہیں جہاں جہاں آستانے کا مواد موجود ہے۔ ورڈ پریس پر یہ بلاگ میں نے سولہ سترہ سال پہلے بنایا تھا لیکن اس وقت اس سے اتنی واقفیت نہ تھی اس لئے اسے فعال نہ کیاجاسکا۔ اور اب اللہ کے فضل و کرم سے بہت سے بلاگرز سے زیادہ خوبصورت عین سویراکا بلاگ ہے۔ اس کی خوبیاں آپ پر آہستہ آہستہ کھلیں گی۔ رومی فرماتے ہیں کہ راستہ اسی کو ملتا ہے جو راستے پہ چلنا شروع کردیتا ہے۔ بلاگ کے رستے پر چلیں گے تو بلاگ آپ کو دوسری جگہوں سے بہترین دکھائی دے گا۔ اس کے فیچرز "فری پلان" میں بھی بہت شاندار ہیں۔ اور موبائل کیلئے بھی یوزر فرینڈلی ہے۔ ایک بات اور کہنا چاہتا ہوں: جو مصنفین بلاگ کے ایڈیٹر میں ہی پوسٹ تیار کرتے ہیں انہیں تحریر کی سمت ہر جگہ کی طرح یہاں بھی تنگ کرتی ہے۔ مجھے ایم ایس ورڈ سے پوسٹ کرنا پسند ہے۔ تاہم ان کیلئے آزمائشی طور پر پورے انٹر فیس(مینو وغیرہ) کی زبان کو اردو کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ کو آسان لگا تو اسے برقرار رکھا جائے گا۔ پوسٹنگ کی زبان تھیم کے انتخاب کے وقت ہی اردو کر دی گئی تھی۔
|
|