|
Post by Noori on Jul 17, 2022 22:17:43 GMT 5
یاراں دا عشرہ اپنے عروج پر ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اس موقع پر یاراں دا بلاگ کی یہ پوسٹ یہاں کر رہا ہوں۔ ورڈ پریس انٹرنیٹ پر ہمارا نیا پڑاؤ ہے۔ ورڈ پریس بلاگ کی جگہ ہے جہاں ہم دو نئے بلاگ متعارف کرا رہے ہیں۔ ایک تو نوری بلاگ ہے اور ایک عین سویرا بلاگ۔ سایہ بلاگ کی طرح عین سویرا بھی ہمارا مشترکہ بلاگ ہے اور اس کی پوسٹیں ہمارے نوری پیج پر براہِ راست شائع ہوں گی۔۔ ورڈ پریس بلاگ میں خودکاریت ورڈ پریس میں پوسٹ پبلشنگ میں کافی خودکاریت ہے۔ آپ اپنی کوئی بھی بلاگ پوسٹ کرنا چاہیں تو اسے سوشل میڈیا میں کئی جگہ خودکار طریقے سے بھیج سکتے ہیں جیسے 1- فیس بک 2- ٹوئٹر 3- لنکڈ اِن 4- ٹمبلر میں نے اپنے لئے ان چاروں کو ہی مختلف بلاگز میں فعال کردیا ہے۔ جو لوگ لنکڈ ان یا فیس بک سے ہی چپکے رہنا چاہتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ان کیلئے بھی ایک قابلِ قبول متبادل ہے۔ آپ صرف فیس بک سے ہی بلاگ پوسٹ تک بآسانی پہنچ سکتے ہیں۔ باقی لکھنے والے بھی اسے اپنے لئے فعال کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔ عین سویرا پر "سویرا لنکس" کے عنوان سے ایک خوبصورت اور آسان پیج تشکیل دیا گیا ہے۔ اس کی مدد سے نہ صرف یہ کہ آستانے کے ساتھ جڑے رہ سکتے ہیں بلکہ اپنی آن لائن موجودگی کو بھی بہتر اور کارآمد بنا سکتے ہیں۔ جنہیں یہ شکایت تھی کہ ہم کہاں کہاں جائیں، وہ صرف عین اجالا پر آجائیں، یہ آپ کو خود بخود آپ کی منزل پر پہنچا دے گا۔ تو دیر کس بات کی؟ جب آنکھیں کھلیں، ہوا سویرا۔ یہی تو سیانے کہہ گئے ہیں۔ اور یہی تو حبیب جالب نے کہا ہے کہ درد کی رات ہے کوئی دم کی ٹوٹ جائے گی زنجیر غم کی
مسکرائے گی ہر آس تیری لے کے آئے گا خوشیاں سویرا
آنے والا زمانہ ہے تیرا
|
|
Waiz Shah
Forum Promoter
Warning! Be polite.
40%
Respect is the key of success
Posts: 185
Likes: 192
|
Post by Waiz Shah on Jul 19, 2022 13:05:47 GMT 5
عین سویرا بہت ہی خوبصورت ورڈ پیج ہے میں نے پوسٹیں کی ہیں جنہیں کرنا نہایت آسان ہے اور پوسٹ دیکھنے میں بہت ہی جاذب نظر اور آنکھوں کو بھلی معلوم ہوتی ہے۔ بہت شکریہ شیخ محترم آپ نے ورڈ پریس جیسا شاندار پلیٹ فارم عنایت فرمایا۔
|
|
|
Post by Noori on Jul 19, 2022 18:42:00 GMT 5
سمجھدار کو اشارہ کافی ہے۔ اب دوسروں کو بھی اس کی سمجھ دو۔ ہمارے سب ساتھی اس پر نظر آئیں۔ شاید آپ کو علم نہیں کہ آپ کی یہاں کی ہوئی ہر پوسٹ دو ہزار سے زائد افراد کے پاس ای میل کی صورت میں جاتی ہے۔
|
|
Waiz Shah
Forum Promoter
Warning! Be polite.
40%
Respect is the key of success
Posts: 185
Likes: 192
|
Post by Waiz Shah on Jul 19, 2022 19:56:17 GMT 5
جی شیخ محترم میں باقی ساتھیوں کو بھی اس کی ترغیب دلاؤں گا انشاء اللہ تعالیٰ۔
|
|