|
Post by Noori on Jul 10, 2022 18:49:37 GMT 5
بلاگ سے پوسٹ میری توجہ فی الوقت بلاگ کی طرف ہے۔ میری اکثر پوسٹس اب بلاگ پر ہی ہوا کریں گی۔ تاہم "ورڈ پریس" پر بلاگ میں ایک سہولت موجود ہے کہ اگر آپ چاہیں تو آپ کی بلاگنگ کی پوسٹس آپ خودکار طریقے سے فیس بک کی طرف بھیج سکتے ہیں۔ ورڈ پریس پر موجود اپنے ایک بلاگ پر میں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی پوسٹوں کو فیس بک کی طرف ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ پوسٹیں اب ہمارے نوری پیج پر آپ کو دکھائی دیں گی جس کا ایڈریس اس لنک میں موجود ہے۔ اگر آپ نے اب تک اس پیج کو لائک نہیں کیا ہے تو آج ہی لائک کریں۔ در حقیقت، زیادہ لکھنے والوں کیلئے فیس بک ایک مناسب جگہ نہیں۔ وہ زیادہ تر بے مقصد اسکرولنگ کرنے والوں کیلئے ہے یا پھر ری ایکشن بٹن سے محبت کرنے والوں کیلئے ہے۔ یا پھر دنیاوی کاروبار کرنے والوں کیلئے۔ مجھے اطمینان کے ساتھ لکھنا پسند ہے جو میری امیدوں کے مطابق خوبصورت بھی نظر آئے اور پڑھنے والے کی آنکھوں کو بھی تکان لاحق نہ ہو۔ اس کیلئے بلاگ سے اچھا اور کوئی آپشن نہیں۔ اس لئے میری توجہ بلاگ کی طرف ہے، تاہم ایک بلاگ کی ہر پوسٹ نوری پیج اور ٹوئٹر پر ضرور نظر آجائے گی۔ بلاگ کی کئی پوسٹیں نوری پیج پر آپ کو دکھائی دیں گی جو حال ہی میں کی گئی ہیں۔ ایک اور بات! نوری پیج پر اب مہمانوں اور زائرین کی پوسٹیں بند کردی گئی ہیں۔ اب صرف نوری پیج پر انہی کی پوسٹ کی جاسکیں گی جو پیج بن کر پوسٹ کرسکنے والے ہوں گے۔ شاید کئی دوست نوری کے نام سے پوسٹ کرنے کے مجاز ہیں۔ جو براہِ راست اس خوبصورت بلاگ کو جوائن کرنا چاہے وہ (نوری تھیمز بلاگ) پر کلک کر کے سبسکرائب کرے۔
|
|
Waiz Shah
Forum Promoter
Warning! Be polite.
40%
Respect is the key of success
Posts: 185
Likes: 192
|
Post by Waiz Shah on Jul 17, 2022 13:09:21 GMT 5
بہت ہی بہترین راستہ ہے جو آپ نے ہمارے لیے چنا ہے اللہ تعالیٰ کی عنایت کے ساتھ ہم اس پر قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔
|
|
|
Post by Noori on Jul 17, 2022 19:24:12 GMT 5
یہ پوسٹیں اب چار جگہوں پر ایک ساتھ پبلش ہوں گی، یعنی بلاگ، لنکڈ اِن، فیس بک، ٹوئٹر اور ٹمبلر۔ میرے خیال میں ہمارے بلاگ پر موجود تمام ہی لکھنے والے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ آپ لکھنے والے ہیں تو اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
|
|