|
Post by Noori on Jun 19, 2022 12:06:52 GMT 5
متن کی خودکارانہ تبدیلی … ایک شاندار تحفہ گوگل ڈاکیومنٹ میں ایک بہت شاندار فیچر پوشیدہ ہے جس کے استعمال سے شاید بہت سے لوگ واقف نہیں۔ اور وہ فیچر ہے گوگل ڈاکس شارٹ کٹس (آٹومیٹک ٹیکسٹ سبسٹی ٹیوشن) یعنی خودکارانہ طریقے سے متن کی تبدیلی۔ یعنی گوگل ڈاکیومنٹ میں آپ کوئی حرف یا مختصر کلمہ لکھیں تو جواب میں ایک طویل جملہ یا فقرہ خود بخود لکھا جائے۔ یہ مختصر سا رسالہ اسی لئے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ یہ کارآمد فیچر ہم آسانی سے استعمال کرسکیں۔ اردو لکھنے والوں کیلئے یہ ایک بہترین تحفہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اگر آپ نے اس کا درست استعمال سیکھ لیا تو آپ اپنی اردو (یا انگریزی) کی ہر تحریر گوگل ڈاکس پر ہی لکھنا پسند فرمائیں گے۔
آخر میں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجئے گا۔ یہ کیز وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ ہوتی رہیں گی۔ یہاں صرف اس کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔
|
|