|
Post by Noori on May 21, 2022 16:50:45 GMT 5
روح کا غم جس طرح جسمانی وجوہات سے جسم پر غم لاحق ہوتا ہے، اسی طرح روح بھی غمگین ہوتی ہے۔ جو چیزیں روح کو پاک کرتی ہیں وہ روحانی خوشی کا باعث ہوتی ہیں اور جو چیزیں اور کام روح کو ناپاک اور داغدار کرتے ہیں، روح بھی ان کی وجہ سے غم کا شکار ہوجاتی ہے۔ یاد رکھو کہ روح اللہ کا امر ہے، یہ اللہ کی طرف سے ہے، کوئی بھی چیز یا کوئی بھی کام جو اسے اس کی اصل یعنی رب العزت سے دور کرنے کا باعث ہوگا وہ روح کو غمگین کرے گا۔ جو چیز شک میں مبتلاء کرے، روح اس سے بے چین اور مغموم ہوتی ہے۔ اس کا چین حلال میں ہے، حرام اور شک والی چیزیں اسے رنجیدہ کردیتی ہیں۔ اللہ رب العزت کاشف الکروب اور مفرّجُ الہموم ہے۔ وہ جس طرح ظاہری و جسمانی وجہ سے پیدا ہونے والے غم کو دور فرماتا ہے، اسے طرح روح کے غم کو بھی دور فرماتا ہے۔
|
|