Waiz Shah
Forum Promoter
Warning! Be polite.
40%
Respect is the key of success
Posts: 185
Likes: 192
|
Post by Waiz Shah on May 2, 2022 16:11:31 GMT 5
*عید ملن آستانہ نوری کے سنگ*
عید کے پہلے دن ہمیشہ آستانہ نوری اپنے نوریوں کو عید ملن کے لیے بلاتا ہے جہاں ہمیں اپنے پیارے شیخ محترم کے ساتھ بیٹھنے کا اور ان کے دیدار کا موقع ملتا ہے۔ سارا رمضان ہم نے مل کر نجات حاصل کرنے کی کوشش کی اور اللّہ تعالیٰ کی ذات سے امید ہے کہ ہمیں آقا علیہ الصلاۃ والسلام کے صدقے اور ہمارے بزرگوں کے صدقے نجات مل گئی ہوگی۔ رمضان کا روزانہ تربیت اور اصلاح کا سیشن اتنا شاندار رہا کہ الفاظ میں ان کا احاطہ کرنا مشکل ہے بس اتنا جان لیں کہ شیخ محترم پر اللہ تعالیٰ کی جانب سے لفظِ نجات پر قرآن مجید سے احادیث سے اتنا کچھ اتر رہا تھا کہ ہم سب اس کے سحر میں گم ہو کر اپنی نجات کے لیے سر توڑ کوششیں کرتے رہے۔
آستانہ شریف پر دس سے بارہ بجے ملاقات کا اور عید ملن کا وقت ہے جہاں ہم شیخ محترم سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کریں گے اور ان کی شاندار اور ایمان افروز باتوں سے خود کی آبیاری کرتے ہوئے اپنے نفس کی اصلاح کرتے ہوئے نوری بننے کی بہترین کوشش کریں گے۔ ان کی پیاری باتیں دل کی زمین زرخیز کرتی ہیں۔ ان کی محبت میں لپٹی ہوئی باتیں فیلڈ کے قریب کرتی ہیں۔ آپ سب سے گزارش ہے وقت کی پابندی کا خیال رکھیں اور دس سے بارہ بجے کے وقت کے اندر اندر ملاقات کر لیں۔
شکریہ
|
|