|
Post by Noori on Mar 29, 2022 13:45:22 GMT 5
نگاہِ ولایت کیا آپ سورج کو دیکھتے ہیں؟ زمین کو دیکھتے ہیں؟ دریا کو دیکھتے ہیں؟ یقیناً دیکھتے ہیں اور اکثر دیکھتے ہیں۔ لیکن نظر نظر میں بھی کتنا فرق ہوتا ہے! ہم دیکھتے ہیں تو بس دیکھتے ہیں، جب بندۂ خدا دیکھتا ہے تو نصیحت اور عبرت اخذ کرتا ہے۔ خواجہ غریب نوازؒ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے پیر و مرشد حضرت خواجہ عثمان ہارونیؒ کو یہ فرماتے سنا ہے کہ کسی شخص میں تین خصلتیں پائی جائیں تو سمجھ لو کہ خدا اسے دوست رکھتا ہے ،سخاوت دریا کی طرح، شفقت آفتاب کی طرح اور تواضع زمین کی طرح۔ نظر میں عبرت ہو تو کائنات کی ہر چیز سے نصیحت کا پیغام ملتا ہے۔ بزرگانِ دین ہر چیز میں سبق پاتے ہیں۔ جسے شعائرِ اسلام سے بھی درسِ ہدایت نہ ملے اور پھر بھی وہ بزرگوں کو اپنے جیسا سمجھے اور وہ انہیں خود پر قیاس کرے: یہ ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی نہیں تو اور کیا ہے؟ دین کے جوانمردوں کو خود پر قیاس نہ کریں اور ہمیشہ ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی دعا کرتے رہیں۔
|
|