|
Post by Noori on Mar 29, 2022 13:03:04 GMT 5
اصل نوری کون ہے؟ جو نوری سلسلے میں بیعت ہوگیا وہ نوری ہوگیا۔ لیکن یہ صرف نام کا نوری ہے۔ اصل نوری وہ ہے جو ہر صبح بے گناہ اٹھے، یعنی صبح ہونے تک اس کا ہر گناہ معاف ہو چکا ہو۔ یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب رات کو اللہ سے اپنے ہر گناہ کی معافی طلب کرکے سوئے اور یقین رکھے کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہوں کی بخشش فرماتا ہے۔ نوری وہ ہے جو سونے سے قبل اللہ سے اپنے ہر گناہ کی توبہ کرلے۔ حدیثِ پاک میں آتا ہے کہ التَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ اور قرآنَِ پاک میں ارشاد ہوتا ہے {إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ، وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ}
|
|