|
Post by Noori on Mar 27, 2022 23:14:39 GMT 5
خواتین کی نوری کلاس الحمدُ للہ! کورونا کی وبا سے اب ہمارا ملک پاک ہوچکا ہے۔ اس لئے خواتین کی نوری کلاسز جو کہ کورونا کی وبا کے باعث غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کر دی گئی تھیں وہ اب دوبارہ سے شروع کی جا رہی ہیں۔ جینٹس کا وقت تو وہی ہے یعنی ہفتے کو رات آٹھ سے گیارہ بجے تک، جس میں 1- نصیحت اور تعلیم (آٹھ سے نو بجے تک) 2- ریاضت (نو سے دس بجے تک) 3- گروپ ڈسکشن (دس سے گیارہ بجے تک) کے تین سیشن ہوتے ہیں۔ یہی پیٹرن اتوار والے دن خواتین کی کلاس کا بھی ہوگا۔ لیکن اس کا کل دورانیہ صرف ڈیڑھ گھنٹے ہوگا اور یہی تینوں سیشن آدھے آدھے گھنٹے کے رکھے جائیں گے۔ (یعنی رات آٹھ سے ساڑھے نو بجے تک)۔ تمام نوری خواتین و حضرات اسے نوٹ فرما لیں۔
|
|