|
Post by Noori on Mar 24, 2022 15:35:33 GMT 5
مالی کفاروں کی آسان فہرست شریعتِ مطہرہ نے مسلمانوں پر کچھ اعمال کی عدم ادائیگی پر فدیہ اور کچھ اعمال کی خرابی اور فاسد ہونے پر کفارہ بھی مقرر فرمایا ہے۔ ان فدیوں اور کفاروں میں بے انتہا حکمتیں پوشیدہ ہیں کہ انسان کے دل میں عمل کی اہمیت آشکار ہونے لگتی ہے اور آئندہ کیلئے احتیاط برتی جاتی ہے، خدا سے قربت بڑھتی ہے، شریعت سے تعلق مضبوط ہوتا ہے اور مالی کفاروں سے جہاں بندے کو قلبی اطمینان حاصل ہوتا ہے، وہیں کسی غریب اور تنگ دست مسلمان کی مدد بھی ہوجاتی ہے۔ عوام الناس کی آسانی کی خاطر ایسے چند اعمال کے صرف مالی کفارے کا یہاں مختصر سا جائزہ لیا گیا ہے۔ تفصیل کیلئے فقہ کی کتابوں سے رجوع کریں۔ نوٹ: یہ تمام تر باتیں رسالہ "مَن تَزَکّٰی" میں بھی تفصیل کے ساتھ درج ہیں۔ یہ ایک بہت کام کا رسالہ ہے جو کتاب کی صورت میں بھی یہاں شیئر کیا جا چکا ہے۔ ہر نوری رمضان سے پہلے ایک بار اسے پورا پڑھ لے۔
|
|
|
Post by Noori on Apr 16, 2022 20:26:19 GMT 5
چونکہ مفتئ اعظم پاکستان جناب مفتی منیب الرّحمان (دامت برکاتھم العالیہ) نے اس سال صدقۂ فطر کی مقدار ۱۷۰؍ روپے فی کس کا اعلان فرمایا ہے اس لئے ایک رمضان کے روزوں کا فدیہ ۵۱۰۰؍ فی کس ہوگا۔ اور فطرے کی رقم بھی ۱۷۰؍ روپے فی کس کے حساب سے ہوگی۔ اس لئے دس افراد کا صدقۂ فطر ۱۷۰۰؍ روپے ہوگا۔
|
|