|
Post by Noori on Mar 22, 2022 14:46:38 GMT 5
منظر ۱۹۷۴؍ کا او آئی سی کا ایک تاریخی اجلاس انیس سو چوہتر ۱۹۷۴؍ میں لاہور میں منعقد کیا گیا، یہ ایک بڑا دلکش اور قابل فخر منظر تھا۔اسلامی دنیا کے نامور حکمران لاہور کی سرزمین پر اترے، پنجاب اسمبلی کی عمارت میں یہ سربراہی اجلاس منعقد ہوا ۔یہ اجلاس او آئی سی کے جنرل سیکر ٹری تنکو عبد الرحمٰن کی تجویز پر ہنگامی طور پر طلب کیا گیاتھا۔ اس میں سعودی عرب کے شاہ فیصل ، لیبیا کے کرنل قذافی، اردن کے شاہ حسین، شام کے حافظ الاسد اور مصر کے صدر انور السادات جیسے چوٹی کے رہنما شریک ہوئے۔ اس کانفرنس کی میزبانی کا شرف اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو حاصل ہو ا۔ پاکستان اس وقت دو لخت ہوچکا تھا، اسکے نوے ہزار قیدی بھارت کے جنگی کیمپوں میں کراہ رہے تھے اور مغربی پاکستان کا بھی بہت بڑا حصہ بھارتی فوجوں کے قبضے میں تھا۔ جناب بھٹو نے غم زدہ قوم کو اسلامی سربراہ کانفرنس کے ذریعے یہ نوید دی کہ برا وقت سدا نہیں رہتا اور مسلم امہ ساتھ کھڑی ہو تو ہم اپنے پاؤں پہ جم کر کھڑے ہوسکتے ہیں۔ اسلامی کانفرنس کے شرکاء نے نماز جمعہ بادشاہی مسجد میں ادا کی اور جب خطبہ جمعہ میں فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کی اذیت ناک صورتحال کا ذکر ہوا تو ٹی وی کیمروں نے دیکھا کہ شاہ فیصل کی آنکھوں سے ٹپ ٹپ آنسو بہہ رہے تھے ۔
|
|
Waiz Shah
Forum Promoter
Warning! Be polite.
40%
Respect is the key of success
Posts: 185
Likes: 192
|
Post by Waiz Shah on Mar 22, 2022 17:40:10 GMT 5
اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو پھر سے عروج عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔
|
|