|
Post by Noori on Mar 22, 2022 12:38:03 GMT 5
کتابیں پڑھنے والے نہیں،علامہ الیا س قادری
کراچی (نیوز رپورٹر)امیر اہل سنت علامہ مولانا ابوالبلال محمد الیاس عطارقادری نے کہا ہے کہ بزرگان دین کو نیکیاں کرنے اور علم دین حاصل کرنے کا جذبہ ہوتا تھا ،وہ چلتے پھرتے بھی نیکی کے کاموں میں مصروف رہا کرتے تھے ،ان کی کوشش ہوتی تھی ان کی زبان، دماغ نیکی سے خالی نہ ہو،انہوں نے اس دور میں بے شمار کتابیں تحریر فرمائیں جب لکھنا دشوار تھا ،آج کل جدید دور ہے ،ہزاروں صفحات بہت جلد تیار ہوجاتے ہیں، انہیں پڑنٹ بھی کرلیا جاتا ہے ،بزرگان دین نے اتنی کتابیں امت کو دی ہیں کہ آج تک ان کی تحریریں میوزیم میں موجوو ہیں اور انہیں کوئی چھاپنے والا نہیں ہے اور جو کتابیں چھپ گئی ہیں تو انہیں پڑھنے والا نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔
|
|