|
Post by Noori on Mar 20, 2022 13:21:36 GMT 5
رسالہ مَن تَزَكَّىٰ اور زکوٰۃ اور فطرے کی اپیل الحمدُ للہ! نوری آستانہ کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ اس کی دینی خدمات سے آپ بخوبی واقف ہیں۔ آستانے میں کافی تعمیری/مرمتی کام کی ضرورت ہے۔ اور اسے کچھ مشینوں کی بھی ضرورت ہے اور بزرگوں کا کافی تحریری کام ہے جسے شائع کرانا ہے۔ یہ سب آپ کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔ اپنی زکوٰۃ (یا اس کا بیشتر یا کچھ حصہ) ہر سال نوری آستانے کو دیا کریں۔ نہ صرف زکوٰۃ بلکہ فطرانہ (صدقۂ فطر)، اپنے صدقات اور عطیات اور اپنے نذرانوں کیلئے اپنے آستانے کو یاد رکھیں، بلکہ دوسروں کو بھی ترغیب دیں کہ وہ آستانے کو اپنی مالی عبادات کا مرکز بنائیں۔ یہ آپ کی طرف سے صدقۂ جاریہ ہوگا۔ صدقاتِ واجبہ بھی آستانے کو دیئے جاسکتے ہیں اور نافلہ و مستحبہ بھی۔ صدقاتِ واجبہ میں منّتیں اور نماز روزے کے کفارے وغیرہ بھی شامل ہیں۔ مالی چندے کی اس اپیل کے بعد اب کچھ باتیں زکوٰۃ فطرہ وغیرہ کے بارے میں یہاں لکھی جا رہی ہیں تاکہ علمی اعتبار سے بھی تمام نوری مضبوط ہوں۔ نیز اس رسالے میں ساداتِ نوریہ کا مکمل شجرہ بھی دیا گیا ہے۔ اور بھی کافی کچھ آپ کی دلچسپی کا سامان ہے۔
|
|