|
Post by Noori on Mar 19, 2022 23:39:21 GMT 5
روزہ داروں کو مبارک ہو جن نوریوں نے کہنے کے مطابق ۱۵؍ شعبان کا روزے کی حالت میں دن گزارا انہیں مبارک ہو۔ روزہ جہنم سے ڈھال ہوتا ہے۔ اللہ قبول فرمائے۔ لیکن جن لوگوں نے روزہ بھی رکھا اور آستانے کی ہفتہ وار کلاس میں بھی حاضر ہوئے، انہیں دگنی مبارک باد۔ روزہ تو اصل میں وہی ہوتا ہے کہ آپ کے معمولات، بالخصوص روحانی معاملات، اپنے روٹین کے مطابق چلتے رہیں۔ اور سب سے زیادہ اسے مبارک ہو جو رجب سے رمضان تک روزے میں گزارتی ہے۔ اللہ ہم سب کے اعمال اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں اپنی بارگاہ کا اخلاص نصیب فرمائے۔ آمین!
|
|