|
Post by Noori on Mar 18, 2022 20:30:24 GMT 5
پندرہ شعبان کی فضیلت رمضان کے روزے ۱۰؍ شعبان ۲ھ کو فرض کئے گئے۔ حضرت سیِّدُنا حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ والا تَبار ﷺ کا فرمانِ جنت نشان ہے: ''چارراتوں میں اللہ ﷻ اپنے بندوں پر بہت زیادہ رحمت نازل فرماتا ہے:رجبُ المرجب کی پہلی رات، شعبان کی پندرہویں رات،عید الفطر کی رات اور عید الاضحی کی رات۔'' "فَالْمُقَسِّمٰتِ اَمْرًا"سے مراد ملائکہ ہیں جو لوگوں کا رزق پندرہ شعبان سے دوسرے سال پندرہ شعبان تک تقسیم کرتے ہیں۔ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جب شعبان کی پندرہویں رات آتی ہے تو اللہ عزوجل اپنی مخلوق پر تجلی فرماتاہے اورمغفرت چاہنے والوں کو بخش دیتاہے اور کافروں کو مہلت دیتاہے جبکہ کینہ پرور لوگوں کو چھوڑدیتاہے حتی کہ وہ کینہ ترک کردیں۔'' ایسی مبارک ساعت جسے نصیب ہو اس خوش نصیب کے کیا کہنے! تمام نوری سالِ اعمال کے پہلے دن یعنی پندرہ شعبان کو روزے کی حالت میں گزاریں اور اللہ پاک سے قبولیت اور آسانی کی دعا کرتے رہیں۔
|
|