|
Post by Noori on Mar 13, 2022 11:06:18 GMT 5
پرو-نوری کون؟
جو فرمانِ شیخ کے مطابق عمل کرے وہ نوری ہے، جو چاہتِ شیخ کے مطابق عمل کرے وہ پرو-نوری ہے۔ آستانہ اپنے ہر نوری میں پرو-نوری اپروچ (روح) دیکھنا پسند کرتا ہے، یعنی ایسا نوری جسے رفتار اور ترقی کے پر لگ جائیں۔ جو رمضان کے روزے رکھتا ہے وہ نوری ہے اور جو شعبان سے ہی اس کی تیاری شروع کردیتا ہے وہ پرو-نوری ہے۔ ؎ عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں نوری نصاب پر عمل، چاہتِ شیخ پر عمل، وقت سے پہلے کسی عمل میں مصروفیت، بزمِ نوری، عین اجالا یا سب سے بڑھ کر نوری ادب گاہ میں وہ طرزِ عمل جس کی واقعی ضرورت ہو، نوری سلسلے کے فروغ میں کوششیں، صفِ اول میں شمولیت، نوری سلسلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا، آستانے کے مخلصین صادقین میں سے ہوجانا، سردی ہو یا گرمی، نرمی ہو یا سختی، پیار ہو یا ڈانٹ؛ ہر صورت میں آستانے سے وابستہ رہ کر اس کے گُن گانا، آستانے کے مشن کو عام کرنا۔۔۔ اور کیسا ہوتا ہے پرو-نوری؟
|
|
|
Post by Noori on Mar 15, 2022 0:44:20 GMT 5
|
|