|
Post by Noori on Mar 5, 2022 23:01:06 GMT 5
اردو اور عربی متن کیلئے گوگل فونٹس یہ تھریڈ اگرچہ کہ براہِ راست فورم کی ہیلپ کیلئے نہیں ہے، بلکہ اس کا تعلق گوگل ڈاکس (Google Docs) سے ہے۔ اگر آپ گوگل ڈاکس فورم میں شیئر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو لازماً اردو اور انگریزی فونٹس کی ضرورت پڑے گی۔ اس لئے آپ کی آسانی کی غرض سے اس تھریڈ میں گوگل ڈاکس کیلئے عربی اور اردو، دونوں ہی فونٹس کے نام اور ان کے سیمپل پیش کئے جارہے ہیں۔ گوگل ڈاکس کے ڈیفالٹ پر یہ فونٹ موجود نہیں لیکن آپ بہت آسانی کے ساتھ انہیں استعمال کرسکتے ہیں۔ بس فونٹس پر کلک کریں اور اس کے سب مینو (مور فونٹس ) پر کلک کریں اور ذیل کی لسٹ میں سے اپنا پسندیدہ فونٹ دیکھ کر اس کے سرچ بار میں اس کا نام درج کردیں اور جب وہ سامنے آجائے تو اس پر کلک کردیں۔ اگر ڈاکیومنٹ میں آپ نے کوئی متن سلیکٹ کیا ہوا تھا تو وہ خود بخود اس فونٹ میں ظاہر ہوجائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب آپ اپنے ڈاکیومنٹ میں کامیابی کے ساتھ یہ فونٹ (جیسے عربی نسخ فونٹ) استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کی اہمیت کو آپ اس طرح جان سکتے ہیں کہ اس ایک ڈاکیومنٹ کیلئے میرے کئی گھنٹے صرف ہوئے تھے۔ اطلاعاً عرض کردوں کہ میں یہ تمام فونٹس اپنی تحریروں میں استعمال کرتا ہوں۔ آپ چاہیں تو ان میں سے منتخب فونٹس استعمال کرسکتے ہیں۔ ایک بات اور عرض کرتا چلوں کہ اردو سیمپل کیلئے جو تحریر استعمال کی گئی ہے اس میں اردو زبان کے تمام حروفِ تہجی ایک ہی جملے میں استعمال کئے گئے ہیں۔
|
|