|
Post by Noori on Feb 18, 2022 15:08:47 GMT 5
ڈیفالٹ تھیم میں نئے اردو فونٹس کا اضافہ الحمدُ للہ! اب فورم کی ڈیفالٹ تھیم میں گوگل کے تین اردو فونٹس کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اب آپ اردو متن میں بھی ایک سے زائد فونٹس استعمال کرسکتے ہیں۔ فورم کی ڈیفالٹ تھیم میں یہ ٹیکسٹ "جمیل نوری نستعلیق" فونٹس میں آپ کو نظر آئے گا لیکن اس کیلئے شرط یہ ہے کہ آپ کی مشین میں یہ فونٹس پہلے ہی سے انسٹال ہوں۔ فورم کی ڈیفالٹ تھیم میں یہ ٹیکسٹ "ناٹو نستعلیق اردو" فونٹس میں آپ کو نظر آئے گا۔ چونکہ یہ ویب بیس فونٹس ہیں اس لئے اسے دیکھنے کیلئے آپ کے پاس اس کا انسٹال ہونا ضروری نہیں۔ فورم کی ڈیفالٹ تھیم میں یہ ٹیکسٹ "نئی شہزادی" فونٹس میں آپ کو نظر آئے گا۔ چونکہ یہ ویب بیس فونٹس ہیں اس لئے اسے دیکھنے کیلئے آپ کے پاس اس کا انسٹال ہونا ضروری نہیں۔ فورم کی ڈیفالٹ تھیم میں یہ ٹیکسٹ "ناٹو سینس عربی" فونٹس میں آپ کو نظر آئے گا۔ چونکہ یہ بھی ویب بیس فونٹس ہیں اس لئے اسے دیکھنے کیلئے آپ کے پاس اس کا انسٹال ہونا ضروری نہیں۔ فورم کی ڈیفالٹ تھیم میں یہ ٹیکسٹ "ناٹو نسخ عربی" فونٹس میں آپ کو نظر آئے گا۔ چونکہ یہ بھی ویب بیس فونٹس ہیں اس لئے اسے دیکھنے کیلئے آپ کے پاس اس کا انسٹال ہونا ضروری نہیں۔ ڈیفالٹ تھیم کے سوا کسی دوسری تھیم میں یہ فونٹس آپ کو دکھائی نہیں دیں گے۔ ممکن ہے کہ اگر آپ کوئی دوسری تھیم استعمال کر رہے ہیں تو یہ سارا متن آپ کو جمیل نوری نستعلیق یا ایریل فونٹس میں نظر آئے۔ ڈیفالٹ تھیم سے مراد وہ تھیم ہے جس کا نام "ڈیفالٹ" ہے۔
|
|
Waiz Shah
Forum Promoter
Warning! Be polite.
40%
Respect is the key of success
Posts: 185
Likes: 192
|
Post by Waiz Shah on Feb 20, 2022 12:23:58 GMT 5
الحمدللہ مجھے آپ جیسا شیخ ملا ہے جنہوں نے ہماری اصلاح کے لئے کوئی گوشہ کوئی خانہ خالی نہیں چھوڑا ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعے ہمارے ظاہری و باطنی عیوب کی بہترین اصلاح فرمائے آمین یارب العالمین۔
|
|