|
Post by Noori on Feb 13, 2022 23:04:15 GMT 5
اردو میں خوبصورت پوسٹ کیسے کریں لیپ ٹاپ وغیرہ سے پوسٹ کریں تو چونکہ زیادہ تر تھیمز میں اردو فونٹس شامل کردیئے گئے ہیں اس لئے آپ کو زیادہ کچھ کرنے کی حاجت نہیں۔ بس اپنا متن ٹائپ کریں اور پوسٹ کردیں، آپ کی تحریر خود بخود دائیں سے بائیں دکھائی دے گی۔ لیکن ایک مسئلہ اب بھی درپیش ہے جسے ٹھیک سے ہینڈل کرلیں تو پوسٹ مکمل اردو میں اور خوبصورت دکھائی دے گی۔
جب آپ کسی اختتامی علامت (یا آٹومیٹک نمبرنگ) کے بعد دخول کا بٹن (اینٹر کی) دباتے ہیں تو آپ کی علامت آخر کے بجائے شروع میں دکھائی دینے لگتی ہے۔ اس سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ لکھنے سے پہلے پوسٹ کے متن خانے (ٹیکسٹ باکس) پر رائٹ کلک کریں اور اپنے بلاؤزر کا آپشن (رائٹنگ ڈائریکشن ۔۔۔۔ رائٹ ٹو لیفٹ) استعمال کریں اور اس کے بعد لکھنا یا پیسٹ کرنا شروع کریں۔
اگر پوسٹ کرنے کے بعد پھر بھی کوئی مسئلہ سامنے آئے تو پوسٹ کو ایڈٹ کریں اور سب کو سلیکٹ کرنے کے بعد اپنے براؤزر کا وہی آپشن (رائٹنگ ڈائریکشن) ایک بار پھر استعمال کرلیں۔ امید ہے کہ اب آپ کی پوسٹ مکمل اردو میں دکھائی دے گی اور اختتامی علامات جیسے کولن، سیمی کولن، یا ہیڈنگ کے بعد کی علامت (:۔) اور آٹومیٹک نمبرنگ اب درست جگہ دکھائی دے گی۔ تاہم اس پر ابھی کام ہو رہا ہے۔ امید ہے کہ اس کا بھی جلد ہی کوئی آسان حل مل جائے گا۔
|
|