|
Post by Noori on Feb 9, 2022 22:37:01 GMT 5
ارکانِ اسلام اور احساس ارکانِ اسلام سب کے سب پر از حکمت ہیں۔ اسلام اپنے ہر رکن سے فرد میں موجود احساس کو بیدار کرتا ہے۔ کلمہ یہ احساس دلاتا ہے کہ ہمارا ایک پیدا کرنے والا ہے اور ہم اس کے بندے ہیں۔ نماز اس خالق و مالک سے مستقل ربط کا احساس دلاتی ہے کہ ہم اس کے حضور ہمہ وقت حاضر ہیں۔ با جماعت نماز مسلمان بھائی سے مضبوط تعلق کا احساس دلاتی ہے اور ان کی مشکلات میں دلچسپی لینے کا احساس پیدا کرتی ہے۔ امام کو حکم ہے کہ جماعت میں سب سے کمزور کا احساس کرے۔ زکوٰۃ آپ کو غریبوں کا احساس دلاتی ہے، روزہ آپ کو بھوکوں کا احساس کرنا سکھاتا ہے اور حج اپنے قریبی معاشرے کے علاوہ دیگر مسلم ممالک کے لوگوں کی تکالیف اور مصیبتوں کا احساس دلاتی ہے۔
ارکانِ اسلام پر عمل کرو اور پھر بھی لوگوں کیلئے احساس پیدا نہ ہو؟ یہ کیسے ممکن ہے۔ اسلام کا ہر رکن گویا کہ یہ کہتا دکھائی دیتا ہے کہ
دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو ورنہ طاعت کیلئے کچھ کم نہ تھے کروبیاں
|
|
Waiz Shah
Forum Promoter
Warning! Be polite.
40%
Respect is the key of success
Posts: 185
Likes: 192
|
Post by Waiz Shah on Feb 10, 2022 21:19:59 GMT 5
سبحان اللہ بہت ہی بہترین پوسٹ ہے اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں میں بھی کامل احساس پیدا فرمائے آمین یارب العالمین۔
|
|