|
Post by Noori on Feb 8, 2022 7:56:33 GMT 5
احساس کسی دوسرے شخص کو کب پتا چلتا ہے کہ ہم زندہ ہیں؟ آسان سی بات ہے: جب ہم اسے اپنا کسی بھی قسم کا کوئی رد عمل (ریسپانس) دکھاتے ہیں، جیسے اس کی پکار پر رکنا اور اس کی طرف رخ کرنا، اس کے سوال پر جواب دینا، کوئی حرکت کرنا اور آواز نکالنا، ہمارے جسم کے کسی بھی عضو کی حرکت اسے ہماری زندگی کا احساس دلاتی ہے۔ لیکن کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ہمیں خود کب پتا چلتا ہے کہ ہم زندہ ہیں؟ بے ہوشی اور کوما وغیرہ میں ہمیں اپنی زندگی کی خبر تک نہیں ہوتی۔ تو ہمیں کب اور کیسے خبر ہوتی ہے کہ ہم زندہ ہیں؟ اس کا سیدھا سا جواب ہے احساس۔ دوسرے ہماری زندگی کو ہمارے رد عمل (ریسپانس) سے جانتے ہیں، لیکن ہم خود اپنی زندگی کو اپنے احساس سے جانتے ہیں۔ سب سے پہلا احساس اپنی موجودگی اور اپنے ہونے کا ہوتا ہے۔ پہلی بار آنکھیں کھولنے سے بھی پہلے ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہم ہیں، ہم موجود اور زندہ ہیں، اور باقی تمام اشیاء کی موجودگی کا ادراک کرتے ہوئے ہم اپنی زندگی کا ادراک کرتے ہیں۔ دوسروں کیلئے ہماری زندگی ہمارا ریسپانس ہے، لیکن ہمارے لئے ہماری زندگی ہمارا احساس ہے۔ احساس کا ہونا بڑی دولت ہے، احساس کا ہونا ہی زندگی ہے۔ احساس کی قدر کیجئے۔
|
|
Waiz Shah
Forum Promoter
Warning! Be polite.
40%
Respect is the key of success
Posts: 185
Likes: 192
|
Post by Waiz Shah on Feb 8, 2022 21:21:04 GMT 5
جی واقعی احساس ہی زندگی ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں احساس رکھنے اور کرنے والا بنائے آمین یارب العالمین۔
|
|
Kazmi
Cliché Group
News Expert
20%
And still, I rise.
Posts: 26
Likes: 41
|
Post by Kazmi on Feb 16, 2022 21:26:43 GMT 5
بہت خوب
|
|