|
Post by Noori on Feb 7, 2022 21:26:56 GMT 5
یہ تھیم (پریٹی این پنک) بھی ایک بہت خوبصورت اور دوسری تھیمز سے کافی مختلف ہے۔ دیدہ زیب رنگوں کے علاوہ اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں شاؤٹ باکس دائیں ہاتھ پر فیس بک میسنجر کی مانند دیا گیا ہے۔ درحقیقت ڈیسک ٹاپ کیلئے یہ تھیم ایک بہترین تھیم ہے۔ اس میں آپ کے اسکرین کی سو فیصد جگہ کو استعمال کیا گیا ہے۔ بینر کی جگہ اس میں ایچ ٹی ایم ایل اور دیگر کئی باتوں کے لنکس دیئے گئے ہیں، اس وجہ سے بینر کافی بڑا ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ تھریڈ لسٹ میں تھریڈ کے عنوان سے پہلے آپ کی پروفائل پکچر دی گئی ہے۔ اور آپ کے منی پروفائل کو ہائیڈ کیا گیا ہے، لیکن جیسے ہی آپ منی پروفائل کی جگہ پر ماؤس کرسر لے جاتے ہیں، منی پروفائل ظاہر ہوجاتا ہے۔ جو لوگ اپنے لیپ ٹاپ کی وائڈ اسکرین کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ان کیلئے یہ بہترین تھیم ہے۔ اس میں بھی اردو فونٹس کی تبدیلیاں کی جا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک خاص بات یہ ہے کہ شاؤٹ باکس پر چار ٹیب دیئے گئے ہیں جس میں شاؤٹ باکس، اباؤٹ، اسٹاف اور لنکس کے ٹیب شامل ہیں۔ ابھی اس تھیم پر کام کیا جا رہا ہے لیکن آپ یہ تھیم استعمال کرسکتے ہیں۔
|
|