|
Post by Noori on Feb 6, 2022 23:40:16 GMT 5
میرے مرشد فرماتے ہیں میرے پیر و مرشد حضرت میں محمد ظفر محمود الحسن دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں کہ پازیٹو ہونا کمال ہے اور نیگیٹو ہونا زوال ہے۔ ایک پازیٹیویٹی ہزار نیکیوں کا مجموعہ ہے اور نیگیٹویٹی ہزار برائیوں کی ایک برائی ہے۔ جب آپ میں پازیٹویٹی آتی ہے اور نیگیٹوٹی چلی جاتی ہے تو آپ کو نیکی کی سمجھ آنا شروع ہوجاتی ہے اور آپ دینی احکامات کی اصل حکمت سے واقف ہونے لگتے ہیں۔
لوگوں کے ساتھ قلبی طور پر حسنِ سلوک سے پیش آنا، ہر قسم کے مکر اور کینے سے اپنے سینے کو صاف رکھنا اور ،معاملات کو اللہ کی جانب سے سمجھنا اور اسی پر بھروسہ اور توکل کرنا اور لوگوں سے لالچ کا ترک کردینا مثبت سوچ کی دلیل ہے اور منفی سوچ رکھنے والا سب سے پہلے اپنے آپ کو نقصان پہنچاتا ہے، دوسرے کو نقصان پہنچے یا نہ پہنچے۔ اس لئے انسان کو اپنے افکار اور اعمال میں مثبت رہنا چاہئے۔
مثبت سوچ قلب میں نور پیدا کرتی ہے اور قلبی رزق (معرفت کی باتیں وغیرہ) کا باعث ہوتی ہے۔ منفی سوچ انقباض پیدا کرتی ہے، اس سے بچتے رہیں۔
|
|
Waiz Shah
Forum Promoter
Warning! Be polite.
40%
Respect is the key of success
Posts: 185
Likes: 192
|
Post by Waiz Shah on Feb 7, 2022 20:27:12 GMT 5
سبحان اللہ کتنی خوبصورت بات کی ہے اللہ تعالیٰ اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔
|
|