|
Post by Noori on Feb 6, 2022 17:27:34 GMT 5
میرے پیر و مرشد فرماتے ہیں میرے پیر و مرشد حضرت میاں مظہر احسان ڈاہرؒ صاحب فرماتے ہیں کہ ہر چیز کا ایک ظاہر ہوتا ہے اور ایک باطن۔ ظاہر صرف دکھاوا ہے اور باطن ہی اصل ہے۔ یہ جو گوشت پوست کا انسان ہے، ہم اسے ہی انسان سمجھتے ہیں جبکہ اس کے اندر ایک روح موجود ہے جو باطن ہے۔ جس طرح کوئی شخص اپنا بازو ہلائے اور دور کوئی شخص اسے نہ دیکھ پائے تو اسے یہ محسوس ہوگا کہ آستین حرکت کر رہی ہے اور یہی اصل ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ کپڑے کی آستین خود حرکت نہیں کرتی بلکہ انسان کی وجہ سے متحرک نظر آتی ہے۔ بس اسی طرح ہماری روح اصل انسان ہے اور یہ جو گوشت پوست کا انسان تم دیکھتے ہو تو یہ اصل انسان (یعنی روح) کا صرف لباس ہے۔ باطن کی ایک حقیقت اور اہمیت ہے۔ اس دور میں لوگ باطن کو بھولے ہوئے ہیں اور لباس کو ہی اصلی انسان سمجھ لیا ہے۔ میرا یہی مشن ہے کہ باطن کی حقیقت سے روشناس کراؤں۔ اس دور میں یہ میری ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ دوسرے لوگوں کے مشن دوسرے ہیں لیکن باطن کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے۔ اوروں کا یہ مشن نہیں ہے۔ اگرچہ وہ اس کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔
|
|
Waiz Shah
Forum Promoter
Warning! Be polite.
40%
Respect is the key of success
Posts: 185
Likes: 192
|
Post by Waiz Shah on Feb 6, 2022 17:49:04 GMT 5
بہت ہی اعلیٰ بات ہے اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعے باطن کی حقیقت کو روشناس کروائے آمین یارب العالمین۔
|
|
|
Post by Noori on Feb 6, 2022 17:55:32 GMT 5
بہت ہی اعلیٰ بات ہے اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعے باطن کی حقیقت کو روشناس کروائے آمین یارب العالمین۔ جزاک اللہ!
|
|
Ain Noori-12
Cliché Group
کریم آقا رحیم داتا کہ در پہ کوئی کمی نہیں ہے
Posts: 40
Likes: 58
|
Post by Ain Noori-12 on Feb 9, 2022 0:03:24 GMT 5
اللہ آپ کو اس مشن میں کامیابی عطا فرمائے
|
|
|
Post by Noori on Feb 9, 2022 0:08:10 GMT 5
آمین! یہ حضرت صاحب کا مشن تھا جو انہوں نے کامیابی کے ساتھ منتقل فرمایا
|
|
|
Post by Noori on Feb 9, 2022 0:08:42 GMT 5
اللہ آپ کو اس مشن میں کامیابی عطا فرمائے جزاک اللہ!
|
|
|
Post by Aashi Ali on Feb 16, 2022 23:12:48 GMT 5
I want to be the Part of your Mission Sir... You always impressed me. thanks to accept me here.
|
|