|
Post by Noori on Feb 6, 2022 12:35:31 GMT 5
سادہ لیکن پر وقار
فورمز ڈاٹ نیٹ (Forums.net) تھیم ہرے رنگ کی ایک سادہ لیکن پر وقار تھیم ہے۔ اس میں بھی اردو فونٹس شامل کر دئیے گئے ہیں۔ اردو فونٹس شامل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ تھریڈز یا پوسٹس کو جمیل نوری فونٹس میں دیکھ سکتے ہیں۔ فونٹ کا سائز 24 پکسل رکھا جاتا ہے۔ لائن ہائٹ 36 پکسل رکھی جاتی ہے، ٹیکسٹ کو پورے پیراگراف میں پھیلا کر (جسٹی فائی کرکے) لکھا جاتا ہے۔ متن کو رائٹ الائن کیا جاتا ہے۔ اور ہر نئے پیراگراف کا انڈینٹ 40 پکسل رکھا جاتا ہے۔ یہ بنیادی تبدیلیاں ہیں جو اردو فونٹس کیلئے نوری فورم میں کی جاتی ہیں۔
اسی میں یہ بھی شامل ہے کہ بینر سے اشتہار وغیرہ کو ہٹایا جائے، کوئی بھدا رنگ ہو تو اسے تبدیل کر کے دوسرا رنگ استعمال کیا جائے، بینر کو درست سائز پر رکھا جائے، اور اگر رنگوں کے امتزاج کی وجہ سے کسی سیکشن کو پڑھنا دشوار ہو تو اسے پڑھائی کے لائق کیا جائے، اس کے علاوہ اور بھی بہت سی تبدیلیاں ہیں جو تھیم کی ایچ ٹی ایم ایل فائل، سی ایس ایس فائل، ٹیمپلیٹ اور سیٹنگز فائل میں کرنا پڑتی ہیں۔ اور بلا شبہ یہ سب آسان نہیں بلکہ کافی وقت چاہتا ہے۔ لیکن آسانی تو مشکل کے ساتھ ہی ہوتی ہے۔ اس وقت آپ کو کس قدر خوشی اور آسانی ملے گی جب آپ ہر تھیم کو ایک کلک سے بدل کر پورے فورم کو اپنے لئے ایک دم نیا کر لیں گے۔
|
|