|
Post by Noori on Feb 6, 2022 11:44:12 GMT 5
وارننگ کے قواعد اگر کسی ممبر نے کوئی ایسا تحریری مواد شیئر کیا جو فورم کے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر ہو اور اس کی فورم میں ممانعت ہو تو ممبر کو 10 سے 30 فیصد تک کے لیول کی وارننگ دی جائے گی۔ وارننگ لیول ممبر کے پروفائل اور منی پروفائل پر مبینہ طور پر دیکھا جاسکے گا۔ ایسا ہی تصویری مواد کیلئے بھی ہے۔ غیر مناسب اور ممانعت والی تصاویر کی شیئرنگ پر 25 سے 50 فیصد کے لیول کی وارننگ ایشو کی جائے گی۔ اور ایسی ویڈیوز کی شیئرنگ پر 50 سے 75 فیصد کے لیول کی وارننگ دی جائے گی۔ ابھی فورم رولز متعین نہیں کئے گئے ہیں۔ تاہم یہ بات سمجھ لیں کہ ایسا کوئی بھی مواد جو کم عمر بچوں کیلئے مناسب نہ ہو، اس پر کسی نہ کسی قسم کی وارننگ ضرور ایشو کی جائے گی۔ ممکن ہے کہ بعد میں وارننگ لیول کا رول بھی بدلا جائے۔
وارننگ ختم کرنے کا قاعدہ
جب کسی ممبر کو وارننگ ملتی ہے تو وہ اس کے پروفائل اور منی پروفائل پر ظاہر ہوتی ہے۔ ممبر اسے خود سے نہیں ہٹا سکتے۔ لیکن جس ممبر کے پروفائل پر وارننگ ظاہر ہوتی ہے وہ نئے تھریڈز بھی بنا سکتا ہے اور کسی تھریڈ پر ریپلائی بھی کرسکتا ہے اور اس معاملے میں اس پر کوئی پابندی نہیں ہوتی۔ لکھنے کی کوشش جاری رکھیں۔ آپ کی کسی پوسٹ یا تھریڈ کو فورم کیلئے کارآمد پایا گیا تو آپ کا وارننگ لیول کم کردیا جائے گا یا وارننگ بالکل ہی ختم کردی جائے گی۔ اور یہ سب فورم کے اسٹاف اور ایڈمن کی صوابدید پر منحصر ہے۔ اپنی کوشش جاری رکھیں۔ جب اسٹاف ممبر آپ کی طرف سے مطمئن ہو جائیں گے تو آپ کی وارننگ ہٹا دی جائے گی۔
|
|
|
Post by Aashi Ali on Mar 22, 2022 22:28:44 GMT 5
Helpful ☺️
|
|