|
Post by Noori on Feb 6, 2022 9:07:45 GMT 5
پارٹی سپیشن کیا آپ یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آپ نے کس بورڈ میں کیا کیا پوسٹ کی ہیں یا کون کون سے نئے تھریڈ شروع کئے ہیں یا کس کی پوسٹ پر ریپلائی کیا ہے۔ یہ سب اب ممکن ہے۔ آپ ہوم پیج (یا کسی بھی پیج) پر دائیں جانب اوپر کی طرف جہاں آپ کا یوزر نیم اور لاگ آؤٹ لکھا آتا ہے، اس کے نیچے پارٹی سپیٹڈ کا ایک بٹن ہے۔ اس پر کلک کریں، آپ کے سامنے ایک چھوٹی سی ونڈو کھل جائے گی جس میں ان تمام تھریڈز یا پوسٹ کی لسٹ موجود ہوگی جن میں آپ نے کسی بھی طرح کی کوئی شرکت (ایکٹیوٹی) کی ہوگی۔ نہ صرف آپ کی شرکت بلکہ آپ کی کسی پوسٹ یا تھریڈ پر کسی بھی ممبر نے کوئی ایکٹویٹی کی ہوگی تو وہ بھی یہیں دکھائی دے گی اور وہ پوسٹ سب سے اوپر پہلے نمبر پر دکھائی دے گی۔ کسی بھی لنک پر کلک کریں گے تو آپ اس تھریڈ یا پوسٹ پر پہنچ جائیں گے۔ یہ لسٹ کرونالوجیکل ترتیب میں ہوگی، یعنی سب سے تازہ شمولیت والے تھریڈز سب سے اوپر دکھائی دیں گے۔ یہ سب فورم میں آپ کی مصروفیات کی رپورٹس ہیں۔
|
|