|
Post by Noori on Feb 6, 2022 8:23:08 GMT 5
تھیم بٹر فلائی ریلیز
تھیم بٹر فلائی ریلیز میں اردو فونٹس شامل کردیئے گئے ہیں۔ یہ ایک نہایت ہی خوبصورت تھیم ہے اور بہت اچھی لگتی ہے۔ ہوم پیج رنگین بیک گراؤنڈ والا ہے اور فونٹس سائز بہت مناسب ہے۔ رنگین تتلیاں آپ کو فورم میں ہونے والی نئی باتوں کی خبر دیتی ہیں اور تھریڈ اور پوسٹ میں فونٹس کا وزن کافی زیادہ ہے جو بولڈ ہونے کے قریب ہے۔ نیوی گیشن ٹیب کرسر لانے پر اپنا سائز بدل کر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہیں۔ بٹن بھی خوبصورت اور واضح ہیں۔ مجھے بھی یہ تھیم بہت پسند ہے اور نئے ممبرز کیلئے مناسب ترین ہے۔ تمام تھیمز آپ ڈیسک ٹاپ ورژن سے فعال کرسکتے ہیں، پھر یہ موبائل میں بھی دکھائی دیتی ہیں۔ پوسٹ کے ایڈیٹر کے بیک گراؤنڈ میں بھی یہ تتلیاں دکھائی دیتی ہیں۔ اور فورم کا ایک سیکشن، دوسرے سیکشن سے واضح طور پر الگ دکھائی دیتا ہے۔ مینوز بھی صاف اور واضح ہیں۔
|
|