|
Post by Noori on Feb 5, 2022 23:38:37 GMT 5
بک مارکس کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اپنا پسندیدہ بورڈ خود بآسانی بنا سکتے ہیں۔ فورم میں کسی بھی بورڈ پر کلک کرکے اس بورڈ کی تھریڈ لسٹ پر جائیں اور اپنی پسندیدہ تھریڈ کو سلیکٹ کر لیں۔ آپ ایک سے زائد تھریڈ بھی سلیکٹ کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد ایکشن مینو پر کلک کریں اور بک مارک کا آپشن پریس کریں۔ منتخب کردہ تمام تھریڈ آپ کی فیورٹ لسٹ میں شامل ہوجائیں گے۔ اب آپ فورم کے مین پیج پر جائیں اور بک مارک کے نیوی گیشن ٹیب پر کلک کریں۔ آپ کے تمام پسندیدہ تھریڈ بک مارک کے بورڈ کی صورت میں آپ کے سامنے آجائیں گے۔ جب تھریڈز اور پوسٹوں کی تعداد بڑھنے لگتی ہے تو کئی بار آپ کسی خاص پوسٹ کو تلاش کرنے میں دقت محسوس کرتے ہیں۔ اس لئے ہر پسندیدہ تھریڈ کو بک مارک کر لینا کافی آسانی پیدا کر دیتا ہے اور آپ کو چناؤ کی آزادی بھی حاصل رہتی ہے۔ نیز آپ جب چاہیں، کسی بھی تھریڈ کو اس لسٹ سے ہٹا بھی سکتے ہیں۔
|
|