|
Post by Noori on Feb 5, 2022 22:19:31 GMT 5
منی پروفائل کے اسٹائل میں تبدیلی ممبر کے منی پروفائل میں کچھ مزید خوبصورتی لائی گئی ہے۔ اب آپ اپنے منی پروفائل کو رنگوں کے ساتھ دیکھیں گے۔ اور یہ رنگ بھی آلٹرنیٹ ہوں گے۔ یعنی ایک کے بعد دوسرا پروفائل دوسرے رنگ کا ہوگا۔ یہ تبدیلی ابھی صرف ڈیفالٹ تھیم میں کی گئی ہے۔ ایک اور تبدیلی منی پروفائل میں یہ کی گئی ہے کہ آپ کسی ممبر کے منی پروفائل باکس میں فالو کا بٹن دیکھیں گے۔ آپ کسی بھی ممبر کے تھریڈ یا ریپلائی پر موجود منی پروفائل سے ہی اسے فالو کرسکیں گے۔ ایک تبدیلی یہ بھی کی گئی ہے کہ اب آپ منی پروفائل پر ممبر کی فورم میں شمولیت کی تایخ بھی دیکھ سکیں گے۔
|
|