Post by Noori on Feb 5, 2022 17:10:22 GMT 5
بال کی کھال
(4 سے 5 منٹ ۔ آسانی۔۔۔ 75.31 ۔۔۔ فیصد)
1. کیا آپ با ہمت ہیں؟
کیا آپ واقعی اتنے با ہمت ہیں کہ اپنے آپ پر تنقید برداشت کرسکتے ہیں اور اس کا بہترین جواب دے سکتے ہیں؟ یا آپ بہترین نقاد ہیں اور دوسروں کی غلطیوں کی نہ صرف یہ کہ نشان دہی کرسکتے ہیں بلکہ انہیں اپنے دلائل سے غلط ثابت کرسکتے ہیں؟ تو پھر یقین رکھیں کہ یہ بورڈ آپ کا ہے۔ یہاں ممبرز کو تھریڈ شروع کرنے والے پر تنقید کی پوری اجازت ہے۔
2. بال کی کھال اتاریں
یہاں آپ کو پوری اجازت ہے کہ آپ کسی بھی پوسٹ یا تھریڈ پر شدید تنقیدی بحث کرسکتے ہیں اور سامنے والے کو غلط ثابت کرسکتے ہیں۔ اپنے دلائل کا دفاع بھی کرسکتے ہیں اور اپنے دلائل سے کسی کو منہ توڑ جواب بھی دے سکتے ہیں۔ سوائے اس بورڈ کے، ممبرز کو کسی اور جگہ کسی بھی ممبر پر تنقید کا حق حاصل نہیں۔ یہ بات ٹھیک سے سمجھ لیں۔
3. مخالف کی دلیل کے پرزے اڑا دیں
یہاں آپ کو پوری آزادی ہے کہ آپ کسی بھی تھریڈ میں اس بات کو جو آپ کی نظر میں غلط ہو، اس کے پرخچے اڑا دیں۔ لیکن مقصد تعمیری رکھیں۔
4. ممبر کی عزت اور دلیل
ممبران کی عزت ہمارا فخر ہے۔ لیکن غلط دلیل کو برداشت نہ کریں۔ اس لئے مندرجہ ذیل قسم کے فقرے اس بورڈ میں قابلِ برداشت ہیں
1. آپ بے حوالہ بات کر رہے ہیں۔
2. آپ کی بات بالکل غلط ہے
3. آپ کی دلیل ایک دم بودی اور کمزور ہے،
4. آپ کی دلیل تو دیوار پر مار دینے کے لائق ہے۔
5. احمق تو احمق ہی ہوتا ہے، وہ درست دلیل کیسے دے سکتا ہے۔
6. ایسی بچکانہ دلیلیں آپ کسی نا سمجھ کو ہی دینا
7. ایسی دلیلوں کو میں جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں
8. بھلا یہ بھی کوئی ماننے والی بات ہے
9. پوسٹ میں تو املا ہی غلط لکھا گیا ہے۔
10. تم تو شطرنج کی بساط پر گھوڑے کے بجائے خچر دوڑا رہے ہو۔
11. میاں اپنا راستہ ناپو، ایسی بات تو کوئی بے عقل ہی کہہ سکتا ہے۔
12. میں ابھی ثابت کردوں گا کہ آپ نے غلطی کی
13. ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا
14. یہ آپ کیسی بات کہہ رہے ہیں؟
5. دلیل اور ممبران
یاد رکھیں کہ یہ بورڈ ممبر اور اس کی دلیل میں فرق کرتا ہے، اس لئے دلیل کی برائی بیان کرنے کو ممبر کی ہتک نہیں سمجھا جائے گا۔ اور کسی بھی ممبر پر براہِ راست اٹیک کرنے کی اجازت نہیں۔ اس کی چند مثالیں یہ ہیں:
1. تم تو عقل سے ہی پیدل ہو
2. آپ کیا جانیں علم والوں کی باتیں
3. آپ کو تو اتنی بھی سمجھ نہیں کہ
4. تم تو ایک دم گدھے ہو
یعنی وہ تمام باتیں جو آپ سامنے والے کو مخاطب کرکے براہِ راست کہیں اور مقصد اس کی ہتک ہو، وہ سب باتیں منع ہیں۔ تاہم اگر براہِ راست نہ ہوں تو ان کی بھی اجازت ہے۔ جیسے
1. میں احمقوں کے منہ لگنا پسند نہیں کرتا۔
2. ایسی بات تو کوئی بے عقل ہی کہہ سکتا ہے۔ وغیرہ
6. علمی اکھاڑا
یہ بورڈ در حقیقت علمی اکھاڑا ہے جہاں مختلف پہلوان پنجہ لڑاتے ہیں اور زور آزمائی کرتے ہیں۔ لیکن جس طرح دنگل صرف اکھاڑے میں ہی کیا جاتا ہے سڑکوں اور محلوں میں نہیں، اسی طرح صرف اس بورڈ میں آپ علمی لڑائی لڑ سکتے ہیں اور دنیا سے اپنے آپ کو منوا سکتے ہیں، فورم میں کسی دوسری جگہ اس لڑائی کی اجازت نہیں ہے۔
7. پرائیویسی کا خیال رکھیں
اس بورڈ میں (ڈیئر ٹو پوسٹ بورڈ میں) ہر ممبر جھانک سکتا ہے اور یہ جان سکتا ہے کہ یہاں کیا چل رہا ہے۔ لیکن لکھنے کی اجازت صرف اور صرف کلائشے گروپ والوں کو ہوگی۔ کلائشے گروپ ایک پٹیشن گروپ ہے، یعنی اسے کوئی بھی ممبر جوائن کرسکتا ہے۔ لیکن اس کیلئے اسے جوائن (ریکوئیسٹ) پر کلک کرنا ہوگا۔ اگر آپ یہ گروپ جوائن کرنا چاہتے ہیں تو اپنے پروفائل پر جائیں اور گروپس پر کلک (یا ٹیپ) کریں اور کلائشے گروپ کو جوائن کریں۔
یہ تکلف اس لئے کیا گیا ہے کہ کوئی ممبر انجانے میں یہاں پوسٹ نہ کردے۔ ایسا ہوا تو اسے سخت قسم کی تنقید کا سامنا ہو سکتا ہے جس کیلئے ممکن ہے کہ ممبر تیار نہ ہو۔ اس لئے اسے پبلک نہیں رکھا گیا ہے۔
پرو بورڈ والوں نے کسی حکمت کے تحت ایک ای میل پر ایک سے زائد اکاؤنٹ بنانے کی سہولت دے رکھی ہے۔ لیکن اس بورڈ والے ان کی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ نئے اکاؤنٹ بنائیں اور اس میں اپنی پرسنالٹی سیٹ کریں۔بہتر ہے کہ یہاں اپنے اصلی نام سے نہ آئیں، تاہم یہ صرف ایک مشورہ ہے۔
مجھ سے کسی صاحبہ نے کہا ہے کہ ناہید تبسم (نوری ٹرائب ممبر) کی کمی محسوس ہورہی ہے عین اجالا میں۔ یہاں آپ خود ناہید تبسم بن سکتی ہیں۔ ضرورت تو ہمت کرنے کی ہے۔
8. دنگل کس لئے؟
ایک پیر صاحب سے کسی صالح نے کہا کہ آپ کے مرید بہت نیک و کار ہیں۔ لیکن ان میں ایک خرابی ضرور موجود ہے کہ وہ ہر وقت آپس میں لڑتے رہتے ہیں۔ کوئی سے دو مرید آپس میں چین سے نہیں رہتے۔ بزرگ مسکرائے اور فرمانے لگے کہ سو مرغیاں ایک ساتھ رہ سکتی ہیں لیکن دو مرغے آپس میں ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔ وہ صالح شخص حیران ہوکر کہنے لگے کہ آپ کا مطلب کیا ہے؟ فرمانے لگے کہ بیوقوف! میں نے اپنے مریدوں کو نَر بنایا ہے، مادیاں نہیں بنایا۔
شاید اب آپ ٹھیک سے سمجھ سکیں کہ اس بورڈ کا اصل مقصود کیا ہے۔ انسانی دماغ میں دلیل کے بہت سے گوشے صرف اسی وقت کھلتے ہیں جب کوئی آپ کو للکارے اور آپ کی بات کو غلط ثابت کردے۔
9. اکھاڑے میں کب اتریں؟
یہاں جب بھی آپ کوئی تھریڈ یا پوسٹ دیکھیں تو پہلے اس پر ٹھیک سے غور کریں، پھر وہ جگہ تلاش کریں جہاں آپ تنقید کرسکیں اور آپ کو اس بارے میں کچھ سمجھ بوجھ بھی ہو۔ بس شروع ہوجائیں۔
جیسے
1. کسی کی بات (دلیل) غلط ہو۔
2. کسی کا املا غلط ہو
3. کسی کے الفاظ کا چناؤ غلط ہو
4. کسی کی تصویر یا ویڈیو اس کی دلیل کے مطابق نہ ہوں
5. کسی کی بات بے فائدہ ہو۔ یا وقت کا ضیاع ہو
6. یا کسی نے بد نیتی سے کوئی پوسٹ کی ہو اور آپ اس کی بد نیتی کو سمجھ جائیں۔
7. کسی ممبر نے کسی دوسرے بورڈ میں کوئی غلط پوسٹ کی ہو۔وہاں تو اسے کچھ نہیں کہا جائے گا لیکن یہاں آپ اس پر تنقید کرسکتے ہیں۔
10. ایک اہم بات
یہاں پوسٹ کرنا بالکل ایسا ہی جیسے کوئی کہے کہ آ بیل مجھے مار۔ پھر آپ کو علمی بل فائٹنگ کرنا ہے۔ اگر آپ یہ سب برداشت نہیں کرسکتے تو یہ گروپ جوائن نہ کریں۔ بلکہ صرف اسے پڑھتے رہیں۔ آپ میں اتنی ہمت نہیں۔ علامہ فرماتے تھے
اے مردِ خدا تجھ کو وہ قوت نہیں حاصل
جا بیٹھ کسی غار میں اللہ کو کر یاد
11. یہ پوسٹ علمی اکھاڑے کا تعارف ہے
یہ پوسٹ علمی اکھاڑے کا تعارف ہے، اس لئے اس پر تنقید کی اجازت نہیں۔ تاہم اگر کسی ممبر نے اس پر بھی تنقید کر ڈالی تو اسے ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا بلکہ برقرار رکھا جائے گا۔
12. تھریڈ کیلئے پر کشش موضوع کا انتخاب کریں
بعض موضوعات بعض کیلئے بعض دوسرے موضوعات سے زیادہ پرکشش اور پھڑکیلے ہوتے ہیں۔ اپنے موضوعات کو ضرورت کے مطابق پرکشش بنائیں یا پرکشش موضوعات کا انتخاب کریں۔
13. کسی اور جگہ تنقید کی اجازت نہیں
یہ بات ٹھیک سے سمجھ لیں کہ اس بورڈ کے سوا کسی اور جگہ کسی کو بھی تنقید کی اجازت نہیں۔ اور یہاں بھی کسی ممبر کی ہتک کی اجازت نہیں بلکہ اس کی دلیل کو منطقی دلائل سے غلط ثابت کرنا ہے۔ ہمارا ہر ممبر لائقِ صد احترام ہے۔ اور جب تک فورم کے رولز متعین نہیں ہوجاتے، اس وقت تک آپ ہر قسم کے موضوعات کا چناؤ کرسکتے ہیں۔