Post by Noori on Feb 5, 2022 0:04:15 GMT 5
فورم سوال و جواب
(1 سے 3 منٹ ۔ آسانی۔۔۔ 69.85 ۔۔۔ فیصد)
1. فورم کیا ہوتا ہے؟
آن لائن ڈسکشن سائٹ (میسج بورڈ) کو انٹرنیٹ فورَم کہا جاتا ہے۔ یہ چیٹ روم سے مختلف ہوتے ہیں کہ عموماً یہاں پیغامات ایک آدھ لائن سے کہیں زیادہ طویل ہوتے ہیں۔ اور اس کا بنیادی ڈھانچہ درخت کی مانند (ٹری لائک) ہوتا ہے۔ یہ بلیٹن بورڈ اور کمپیوٹر کانفرنسنگ ہی کی جدید شکل ہے۔ تاہم تکنیکی اعتبار سے یہ وہ ویب ایپلی کیشنز ہوتی ہیں جو یوزر کے پیدا کردہ مواد (یوزر جنریٹڈ کنٹنٹ) کوترتیب دیتی ہیں۔ بلاگ اور سوشل میڈیا بھی فورم ہی کی مختلف شکلیں (یا اس کا حصہ) سمجھی جاتی ہیں۔
2. پاپولر فورم کون سے ہوتے ہیں؟
سب سے زیادہ مقبول فورمز میں ٹیکنالوجی، ویڈیو گیمز، کھیل، موسیقی، فیشن، مذہب اور سیاست ہیں۔ تاہم فورم ان حدود میں مقید نہیں بلکہ فورم مختلف دلچسپیات اور موضوعات کے ہوسکتے ہیں۔ جاپان میں ٹو چینل کے فورم میں یومیہ بیس لاکھ سے زائد پوسٹ ہوتی ہیں اور چین کے تیانیا کلب میں بھی لاکھوں پوسٹس ہوتی ہیں۔ سب سے پرانے فورم میں سے ایک ڈیلفی بھی ہے جو آج بھی فعال ہے، اس کے لاکھوں ممبرز ہیں۔
3. نیٹی کیٹس (netiquette) کیا ہوتے ہیں؟
انٹرنیٹ کے استعمال کا قابلِ قبول طریقہ نیٹی کیٹ کہلاتا ہے۔ آپ اسے نیٹ کے آداب سمجھ سکتے ہیں۔
4. نیکروپوسٹنگ (Necroposting) کسے کہتے ہیں؟
کسی بھی پرانی اور متروک و غیر اہم پوسٹ یا تھریڈ پر اس لئے کمنٹ کرنا کہ کسی اہم اور نئی بات کی طرف سے توجہ ہٹا دی جائے، نیکروپوسٹنگ کہلاتا ہے۔ کسی پرانی پوسٹ پر کمنٹ کرنے سے وہ اوپر آجاتی ہے اور پڑھنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لیتی ہے۔ نیکروپوسٹنگ در حقیقت انٹرنیٹ کی بد اخلاقی ہے۔ اسی سے بچنے کیلئے کسی پوسٹ کو پِن (یا اناؤنس) کیا جاتا ہے۔
5. فورم ٹرال (Forum trolls) کون ہوتے ہیں؟
وہ یوزر جو جانتے بوجھتے فورم نیٹی کیٹ (نیٹ کے آداب) کی خلاف ورزی کرتے ہیں ، انہیں فورم ٹرال کہتے ہیں۔
6. فورم میں کیٹگریز (زمرہ جات) کیا ہوتے ہیں؟
بورڈز کا مجموعہ زمرہ کہلاتا ہے۔
7. بورڈ کیا ہوتے ہیں
تھریڈ کا مجموعہ (کلیکشن) بورڈ کہلاتا ہے۔
8. فورم تھریڈز کیا ہوتے ہیں؟
فورم میں کسی بھی نئے موضوع کو تھریڈ کہتے ہیں۔ آپ آسانی کیلئے یہ سمجھ لیں کہ پہلی پوسٹ کو تھریڈ کہتے ہیں۔
9. نئے موضوع کو تھریڈ کیوں کہتے ہیں؟
جب آپ کوئی نیا موضوع (ٹاپک) شروع کرتے ہیں تو اس پر سوال و جواب شروع ہوجاتے ہیں اور ممبر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں اس طرح سے ایک موضوع ڈی این اے کی ایک لڑی کی سی صورت اختیار کر لیتا ہے اس لئے اسے تھریڈ کہتے ہیں۔
10. پوسٹ کسے کہتے ہیں؟
کسی بھی تھریڈ کے ریپلائی کو پوسٹ کہتے ہیں۔
11. پوسٹ اور تھریڈ میں کیا فرق ہے؟
پوسٹ ہمیشہ تھریڈ کے مطابق یا اس کے جواب میں ہوتی ہے۔ پوسٹ میں فوری مختصر جواب بھی دیئے جاسکتے ہیں۔ یہاں کی پوسٹ فیس بک کی پوسٹ سے مختلف ہے۔ یہاں کمنٹس اور ریپلائی بھی پوسٹ ہی کہلاتے ہیں۔
12. فورم کا تحریری ڈھانچہ کیا ہے؟
پوسٹس کا مجموعہ تھریڈ کہلاتا ہے اور تھریڈز کا مجموعہ بورڈ کہلاتا ہے۔
اس کا سیدھا سا مطلب یہ ہے کہ پہلے فورم میں کوئی زمرہ منتخب کریں، پھر اس میں مطلوبہ بورڈ تلاش کرکے نیا تھریڈ شروع کریں۔ یا پہلے سے موجود کسی تھریڈ میں ریپلائی یا پوسٹ کریں۔