|
Post by Noori on Feb 4, 2022 1:14:05 GMT 5
پروفائل پکچر کیسی ہو؟
آپ کی ہر پوسٹ کے ساتھ آپ کا منی پروفائل ضرور دکھایا جاتا ہے تاکہ لوگ ریپلائی سے پہلے جان لیں کہ ریپلائی کیسا ہو۔ اس منی پروفائل میں آپ کی پروفائل پکچر بھی آتی ہے۔ بہتر یہ ہے کہ آپ کی پروفائل پکچر آپ کے منی پروفائل کی پوری چوڑائی میں ہو۔ منی پروفائل کی چوڑائی اکثر تھیمز میں 172 پکسل رکھی جاتی ہے۔ اگر آپ اپنی کوئی ایسی پکچر ڈالیں جس کی چوڑائی 172 پکسل ہو تو یہ منی پروفائل کی پوری چوڑائی میں سما جائے گی۔ بہتر یہ ہے کہ آپ کی پروفائل پکچر کی چوڑائی زیادہ ہو اور لمبائی (اونچائی) اس سے کم ہو۔ ورنہ کسی بھی چوڑائی کی پکچر منتخب کریں جو لمبائی چوڑائی میں برابر (یعنی مربع) ہوں تو آپ کا پروفائل خوبصورت بھی لگے گا۔
|
|