|
Post by Noori on Jan 30, 2022 10:43:14 GMT 5
ہماری تصاویر پوسٹ میں کیسے آتی ہیں؟
تھریڈز اور پوسٹس میں تصاویر صرف اور صرف انٹرنیٹ کے لنکس سے ہی ڈالی جاسکتی ہیں۔ آپ کسی پوسٹ یا تھریڈ میں اپنے کمپیوٹر یا موبائل وغیرہ سے براہِ راست تصاویر شامل نہیں کرسکتے۔
پہلے اپنی پکچر اپ لوڈ کریں
اگر آپ اپنی ہی تصاویر پوسٹ میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اسے کسی جگہ انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیں، جیسے گوگل ڈرائیو یا گوگل فوٹوز پر یا کسی بھی امیج شیئرنگ سروس کو استعمال کرسکتے ہیں (جیسے www.freepik.com/home وغیرہ)۔ پھر ٹول باکس آپشن "انسرٹ امیج" کو استعمال کرتے ہوئے اس کا لنک اپنی پوسٹ میں ڈال دیں۔ تصویر آپ کی پوسٹ میں آجائے گی.
اس تکلف کا ایک فائدہ یہ ہے کہ لوگ آپ کے متن کو توجہ دیتے ہیں اور آپ کی پوسٹ بھی ہلکی پھلکی رہتی ہے۔ تاہم اس تکلف کی وجہ سے کچھ ممبر پریشان بھی ہوجاتے ہیں۔ لیکن ذرا سی توجہ سے اس پریشانی کا حل نکل آتا ہے۔
|
|