Post by Noori on Jan 29, 2022 1:05:05 GMT 5
ممبر رینکس اور ممبر گروپس کیا ہیں
(2 سے 3 منٹ ۔ آسانی۔۔۔ 72.16 ۔۔۔ فیصد)
1. نوری فورم کے ممبرز کی دو اقسام
نوری فورم پر ممبر کو دو اقسام سے پہچانا جا سکتا ہے, ایک یہ کہ ممبر کا گروپ کون سا ہے۔ دوسرے یہ کہ گروپ میں ممبر کا رینک اور درجہ کیا ہے۔
2. ممبر کا رینک
ممبر کا رینک آٹومیٹک ہے۔ جو ممبر جتنا زیادہ فعال ہے اس کا رینک خود کار طریقے سے اتنا ہی بڑھتا چلا جاتا ہے۔ جیسے کوئی آج ہی ممبر بنے تو اسے نئے ممبر (نیو ممبر) کا رینک ملتا ہے۔ پھر اسے جونیئر ممبر کا رینک ملتا ہے۔ پھر فعال ممبر کا، پھر کامل ممبرشپ کا رینک ملتا ہے۔ ان کی تفصیلی فہرست موجودہ سیٹنگز میں کچھ یوں ہے؛ (خیال رہے کہ یہ سیٹنگز بعد میں کسی وقت تبدیل بھی کی جاسکتی ہیں)۔
1. نیو ممبر
2. جونیئر ممبر (کم سے کم پانچ پوسٹس)
3. ایکٹو ممبر (کم سے کم پچیس پوسٹیں)
4. فُل ممبر (کم سے کم سو (100) پوسٹیں
5. سینیئر ممبر(کم سے کم ڈھائی سو (250) پوسٹیں)
6. پارٹنر ممبر (کم سے کم پانسو (500) پوسٹیں)
7. ایڈمنسٹریٹر (کم سے کم ہزار (1000) پوسٹیں
رینک بڑھنے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ بعض زمرے (کیٹیگریز) اور بورڈز میں شرکت کیلئے ممبر کے رینک کا تعین لازمی ہوتا ہے۔ زیادہ رینک والے ممبر تقریباً ہر بورڈ میں نئے تھریڈز کھول سکتے ہیں اور ہر جگہ پوسٹ کر سکتے ہیں۔
ممبر کے رینک کے اعتبار سے ان کے نام کے ساتھ مختلف اسٹار لگائے جاتے ہیں اور پوسٹوں اور تھریڈز پر موجود منی پروفائل پر ان کا رینک بھی درج کیا جاتا ہے۔
یہ ضرور دھیان میں رہے کہ ایڈمن ان رینکس کو نیا نام دے سکتے ہیں اور ان کے اسٹار کی تعداد بھی تبدیل کرسکتے ہیں اور یہ بھی کہ کتنی پوسٹوں پر یہ رینک دیا جائے گا۔ تاہم سرِ دست ایڈمنز کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
رینک کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ فورم کے ممبر فعال رہنے کو ترجیح دینے لگتے ہیں۔ اور رینک بڑھنے پر ان کے فورم میں آزادی اور اختیارات بھی بڑھتے رہتے ہیں۔
ایک تصویر کے ذریعے آپ انہیں سمجھ سکتے ہیں لیکن یہ ہمارے فورم کی نہیں ہے۔
ایک تصویر کے ذریعے آپ انہیں سمجھ سکتے ہیں لیکن یہ ہمارے فورم کی نہیں ہے۔
3. ممبرز کے گروپ
فورم میں ممبرز کو مختلف گروپس میں بھی رکھا جاسکتا ہے۔ ہمارے فورم میں ممبر گروپس کی چار اقسام ہیں
1. اوپن گروپ
2. پٹیشن (عرضی یا درخواست) گروپ
3. پرائیویٹ گروپ
4. پوشیدہ (ہڈن کئے گیا )ممبر گروپ
اوپن گروپ پبلک ہوتا ہے۔ آپ اسے دیکھ بھی سکتے ہیں اور جب چاہیں، کسی اوپن گروپ کو جوائن بھی کر سکتے ہیں۔ اس میں شمولیت کیلئے کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جوائن کا بٹن دباتے ہی آپ اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔
پٹیشن گروپ کو بھی سب دیکھ سکتے ہیں لیکن اسے جوائن کرنے کیلئے ایڈمن سے درخواست کرنا پڑتی ہے۔ ان کی اجازت پر آپ ممبرز کے پٹیشن گروپ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ یعنی جوائن کی درخواست قبول ہونے تک آپ کو انتظار کرنا پڑتا ہے۔
پرائیویٹ گروپ کو بھی سب ممبر دیکھ سکتے ہیں لیکن یہاں درخواست کے بجائے ایڈمن کا اختیار ہوتا ہے کہ اپنی صوابدید پر جسے چاہے پرائیویٹ میں خود سے شامل کردے۔
اور پوشیدہ گروپ کو صرف فورم کے چند مخصوص اختیارات والے اسٹاف ممبر ہی دیکھ سکتے ہیں کہ گروپ میں کون کون شامل ہے اور یہاں بھی ممبرز کو ایڈمن خود سے ہی اس گروپ کا حصہ بناتا ہے۔
کسی بھی گروپ شامل کئے گئے ممبر کے پاس بھی یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ جب چاہے پرائیویٹ گروپ کو چھوڑ دے۔
4. ممبر گروپ کی مزید صفات
ہر قسم کے ممبر گروپ کا ایک نام ہوتا ہے۔ اور ایک مخصوص شناختی رنگ ہوتا ہے جس سے وہ پہچانا جاتا ہے۔ اسی طرح ہر گروپ کا ایک (یا ایک سے زائد) لیڈر ہوتا ہے۔ اور ہر گروپ کو اسٹار دیئے جاتے ہیں جن کی تعداد اور رنگ الگ الگ ہوسکتے ہیں۔ ہر گروپ کو اسٹاف میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ اور ہر ممبر گروپ کو ایڈمن کی طرف سے کچھ اختیارات بھی دئیے جاتے ہیں۔ یہ اختیارات گروپ بیس بھی ہو سکتے ہیں اور گلوبل (پورے فورم کی سطح پر) بھی ہو سکتے ہیں۔
فورم کے ممبر گروپس کی لسٹ دیکھنے کیلئے پروفائل ٹیب پر کلک کریں اور پھر گروپس پر کلک کریں۔ یہاں آپ کو گروپس کی تمام معلومات مل جائیں گی کہ فورم میں کون کون سے گروپس ہیں اور آپ کس کس گروپ کے ممبر ہیں۔ یہیں سے آپ اوپن یا پٹیشن گروپ کو جوائن کر سکتے ہیں۔ آپ براہِ راست بھی اس لنک سے اس پیج پر جا سکتے ہیں۔
بس اتنا ذہن میں رکھیں کہ بعض بورڈز کسی خاص ممبر گروپ کے لوگ ہی دیکھ سکتے ہیں یا اس میں نیا تھریڈ یا پوسٹ شروع کر سکتے ہیں۔
نوٹ: ہر نئے ممبر کو "نیو ممبر" گروپ میں رکھا جاتا ہے جسے ممبر بعد میں تبدیل بھی کرسکتا ہے۔