Post by Noori on Jul 26, 2022 1:10:45 GMT 5
سویرا پر آجائیں اور خوب سیکھ لیں
بہت ساتھی سمجھتے ہیں کہ مجھے فیس بک سے نفرت ہے؛ ایسی بات نہیں۔ نئے افق اور منزلوں کی تلاش مجھے بے چین رکھتی ہے۔ اس لئے مختلف پلیٹ فارم اختیار کرتا رہتا ہوں۔ فیس بک پر آسانی اور جلدی بہت ہے۔ شاید کوئی دوسرا سوشل میڈیا اس میں فیس بک کے برابر نہیں۔ لیکن پھر بھی بہت سی چیزیں فیس بک پر ہیں ہی نہیں۔ ان کی غیر موجودگی کا موبائل والوں کو علم ہی نہیں ہوتا۔ موبائل میں گنتی کے آپشن آتے ہیں۔ تنگ میدان ہے اس کا۔ کمپیوٹر والے اس تنگی کو خوب جانتے ہیں۔
میں کسی کو کبھی کسی کا اکاؤنٹ بند کرنے کا نہیں کہتا۔ لیکن بخدا کہتا ہوں کہ اگر میرے حضرت صاحب مجھے فرما دیں تو میں کوئی سا بھی (یا سارے ہی اکاؤنٹ) بند کرنے میں ذرا دیر نہ لگاؤں گا۔ میں کسی کی کسی ایکٹیویٹی کو یہاں مانیٹر نہیں کرنا چاہتا۔ میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ میں جہاں جاؤں، آپ میرے ساتھ ساتھ ساتھ آئیں۔ میں بلاگ پر ہوں تو آپ بھی ہوں۔ آپ کے دیگر اکاؤنٹ اور وہاں پر آپ کے متحرک ہونے سے مجھے واقعی کوئی سروکار نہیں ہے۔ سروکار ہے تو بس اس سے ہے کہ اگر آپ کسی بھی دوسری جگہ زندہ ہیں تو میرے پاس مردہ کیوں ہیں۔
ایک دن مجھے اس پر شدید غیرت آئی اور میں نے کئی ساتھیوں کو اسی بات پر اپنی لسٹ سے نکال دیا۔ اگر آپ کسی بھی جگہ متحرک ہیں اور ہمارے پاس آکر بے حس و حرکت ہوجائیں کہ نہ کوئی کمنٹ، نہ لائک، نہ ڈسکشن تو سچ بتائیں کہ یہ عمل غیرت کو آواز دے گا یا نہیں۔
ایک بار پھر کہتا ہوں کہ میں فیس بک وغیرہ کا دشمن نہیں، ہوتا تو سب سے پہلے اپنا اکاؤنٹ بند کرتا۔ لیکن جو اجالا میں متحرک، سویرا میں ساکن ہو بلکہ ہائبرنیٹ ہوجائےتو اس پر غیرت تو جاگے گی۔
یاد رکھو، سویرا ہو، اجالا ہو یا بزم ہو۔۔۔۔ سب عارضی اور تصوراتی (ورچول) ہیں، اصلی یا تو تم ہو، یا ہم ہیں۔ اللہ بس، باقی ہوس۔