Ain Noori-12
Cliché Group
کریم آقا رحیم داتا کہ در پہ کوئی کمی نہیں ہے
Posts: 40
Likes: 58
|
مجھ میں:
Jul 4, 2022 22:37:01 GMT 5
via mobile
Post by Ain Noori-12 on Jul 4, 2022 22:37:01 GMT 5
جو مجھے تلاش کرتا ہے وہ مجھے پا لیتا ہے، جو مجھے پا لیتا ہے وہ مجھے پہچان لیتا ہے، جو مجھے پہچان لیتا ہے اسے مجھ سے محبت ہو جاتی ہے، جو۔مجھ سے محبت کرتا ہے وہ میرا عاشق بن جاتا ہے، جو مجھ سے عشق کرتا ہے میں اسے قتل کر دیتا ہوں، اس کی دیت مجھ پر لازم ہو جاتی ہے اور "اس کی دیت میں ہوں۔"
(عین الفقر)
پلٹ کے دیکھ ذرا میرے شیشہ رو مجھ میں ترے جمال کا پرتو ھے، چار سو مجھ میں
میں شہر ذات سے نکلوں تو اب کدھر جاؤں؟ دکھائی دینے لگا ھے جہاں کو تو مجھ میں
گزر گیا مجھے صدیوں کی تشنگی دے کر وہ ایک پل کہ بھرا تھا مرا سبو مجھ میں
مآل دیدہ ء حسرت ھے نقش نقش ترا تو نقش ھو جا کسی طرح ہوبہو مجھ میں
میں ایک قریہ بے نام کی مسافر ھوں بھٹک رھی ھے مری خاک کوبکو مجھ میں
یہ دل دیار محبت میں خاک ھو جائے کبھی نہ ماند پڑے تیری آرزو مجھ میں
سماعتوں میں کھنکتے ھیں نقرئی گھنگرو تو ھر گھڑی ھے کہیں محو گفتگو مجھ میں
ملے خیال کو ھر لحظہ تیری یاد سے نم وگرنہ یوں تو مری گل ھے بے نمو مجھ میں
|
|