Post by Noori on May 19, 2022 16:19:51 GMT 5
اہلِ دیوبند کا وسیلے کے بارے میں عقیدہ
کتاب کا نام: عقائد علمائے دیوبند
مصنف: رئیس المحدثین حضرت مولانا خلیل احمد صاحب نور اللہ مرقدہ
ناشر: دارالکتاب دیوبند
صفحہ نمبر: 12
عبارت:
عقیدہ اولیاء کرام کے توسل اور واسطہ بدرگاہ احکم الحاکمین میں دعا کرنا
سوال: کیا وفات کے بعد جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا توسل لینا دعاوؤں میں جائز ہے یا نہیں تمہارے نزدیک سلف صالحین یعنی انبیاء و صدیقین اور شہداء اور اولیاء اللہ کا توسل بھی جائز ہے یا ناجائز۔جواب: ہمارے نزدیک اور ہمارے مشائخ کے نزدیک دعاؤں میں انبیاء و صلحاء و اولیاء و شہداء و صدیقین کا توسل جائز ہے، ان کی حیات میں ہو یا بعد وفات بایں طور پر کہے یا اللہ میں بوسیلہ فلاں بزرگ کے تجھ سے دعا کی قبولیت اور حاجت برداری چاہتا ہوں یا اسی جیسے اور کلمات کہے، چنانچہ اس کی تصریح فرمائی ہے ہمارے شیخ مولانا شاہ محمد اسحاق دہلوی ثم المکی نے، پھر مولانا رشید احمد گنگوہی نے بھی اپنے فتاویٰ میں اس کو بیان فرمایا جو چھپا ہوا آج کل لوگوں کے ہاتھوں میں موجود ہے اور یہ مسئلہ اس کی پہلی جلد کے صفحہ ۹۳ پر مذکور ہے جس کا جی چاہے دیکھ لے۔
فائدہ: ہمارے اکابر مرشد العرب والعجم حضرت حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکیؒ شیخ المشائخ حضرت قطب العالم مولانا رشید احمد صاحب گنگوہی اور حکیم الامت حضرت مولانا شاہ اشرف علی صاحبؒ نے اپنے بزرگان سلسلہ کے شجر سے تصنیف فرمائے ہیں جو ان کے متوسلین میں شائع اور معمول بہا ہیں نیز علامہ تھانوی کی مولفہ قربات عند اللہ اور مناجات مقبول اس پر شاہد عدل ہیں کہ ان بزرگوں کے یہاں توسل اولیاء کرام حضرت حق تعالیٰ شانہ سے دعا کرنا جائز اور معمول بہا ہے۔مناجات مقبول (اشرفعلی تھانوی)کے چند اشعار ملاحظہ ہو۔
صدقہ اپنی عزت و اجلال کا
صدقہ پیغمبر کا ان کی آل کا
اپنے پیغمبر کا صدقہ اے خدا
نام جن کا ہے محمدﷺ مصطفیٰ
حضرت موسیٰ کا صدقہ اے کریم
جو ہیں پیغمبر تیرے اور ہیں کلیم
آپ نے دیکھا؟ اپنی ہر محفل میں، اپنے ہر کلام میں وسیلے کا انکار کرنے والوں کو اپنے ہی بزرگوں کے عقیدے پر اعتبار نہیں۔ ان کے بڑے کچھ اور کہہ رہے ہیں اور یہ چھوٹے میاں سبحان اللہ، اپنے بڑے میاں کو بھی مات دے گئے ہیں۔ ہم کہیں تو ان کی تیوریاں چڑھ جائیں، ان کے بڑے کہیں تو سب جائز بلکہ شیر مادر۔ یہی دو رنگی ہے جس کا اعلیٰ حضرت نے پردہ فاش کیا ہے۔ ما بین السطور عبارت ساری کاپی پیسٹ کی گئی ہے۔