|
Post by Noori on Apr 24, 2022 23:15:34 GMT 5
شہر اعتکاف میں خطاب تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سیدنا علی المرتضیٰ ؓ کے یوم شہادت کی مناسبت سے شہر اعتکاف میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی ؓ نے حضرت امام حسن ؓکو نصیحت فرمائی کہ بیٹا!آپ دنیا کیلئے نہیں آخرت کیلئے پیدا کئے گئے ہیں، اللہ کے احکامات پر پختگی کیساتھ قائم رہنا اور موت کی حقیقت کو کبھی نظر انداز نہ کرنا۔
شیخ الاسلام نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت علی ؓ کی یہ نصیحت قیامت تک کیلئے آنے والے ہر بیٹے اور ہر بیٹی کے لئے زاد راہ ہے۔اس نصیحت کا ایک ایک حرف سنہری حرو ف کے ساتھ لکھ کر ہمہ وقت ساتھ رکھنے کی ضرورت ہے۔جس نے شہر علم کی اس نصیحت کو صدق دل کے ساتھ پڑھ اور سمجھ لیا وہ کبھی گمراہ نہیں ہو سکتا اور نہ ہی دنیا کی یہ جھوٹی چمک دمک اْسے اپنی طرف مائل کر سکے گی۔
شیخ الاسلام نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیر خدا نے اپنی اس نصیحت میں زندگی اور دنیا کی حقیقت اور آخرت کی قطعیت اور ناگزیریت کوپوری طرح کھول کر بیان کر دیا ہے۔ شیخ الاسلام نے کہا یہ دنیا ایک گزر گاہ ہے اور عقل والے کبھی گزر گاہ پر ٹھکانے تعمیر نہیں کرتے۔
|
|