|
Post by Noori on Apr 18, 2022 0:14:08 GMT 5
ادب گاہ فورم میں اسٹاف ممبرز کو خصوصی اجازتیں حاصل ہوتی ہیں جو عام ممبرز کو حاصل نہیں ہوتیں۔ تاہم ادب گاہ کے اسٹاف ممبر بننا ہر ممبر کو حاصل نہیں ہوتا۔ پھر اسٹاف ممبر بھی مختلف درجات رکھتے ہیں۔ اس وقت مندرجہ ذیل10؍ ممبرز کو اسٹاف ممبرز کا درجہ حاصل ہے: 1- Aashi Ali 2- Abid Noori 3- Adam 4- Ain Noori-12 5- Noori 6- Sadiq Noori 7- Saleemnoori 8- SMS Noori 9- Syeda Raheela Iqbal 10- Waiz Shah
اسٹاف ممبر کیسےبنا جا سکتا ہے؟ فورم ایڈمن، گلوبل ماڈریٹر اور ماڈریٹر اسٹاف ممبر ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو کسی بورڈ کا ماڈریٹر بنایا گیا ہے تو آپ کو اسٹاف کی خصوصی اجازتیں حاصل ہوں گی۔ اس کے علاوہ "فورم رائٹر" اور پروموٹر بھی اسٹاف ممبر ہیں۔ اور اسٹاف ودھ پرمیشن بھی اسٹاف ممبر ہیں۔ فورم رائٹر اور فورم پروموٹر در حقیقت پٹیشن گروپ ہیں جن کیلئے آپ درخواست دائر کرسکتے ہیں تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ فورم میں لکھنے والے یا اسے پروموٹ کرنے والے بنیں۔ بصورتِ دیگر ممبر کو اس گروپ سے ہٹا دیا جائے گا۔ جبکہ اسٹاف ودھ پرمیشن صرف ایڈمن کی مرضی پر منحصر ہے۔ وہ کسی بھی ممبر کو اس گروپ میں شامل کرسکتے ہیں۔ یہ کل چھے ممبر گروپ ہیں اور ہر ایک کی اجازتیں بھی الگ ہیں۔ سب سے زیادہ اجازتیں فورم ایڈمن کو حاصل ہوتی ہیں۔ ان اجازتوں کی تعداد ۴۰ء ہے۔ اور اسٹاف ودھ پرمیشن کو ایک تا دس اجازتیں حاصل ہوسکتی ہیں۔
|
|