|
Post by Noori on Apr 12, 2022 23:07:52 GMT 5
عربی زبان کا مشہور پان گرام نصٌّ حكيمٌ لهُ سِرٌّ قاطِعٌ وَ ذُو شَأنٍ عَظيمٍ مكتوبٌ على ثوبٍ أخضرَ و مُغلفٌ بجلدٍ أزرق انگلش زبان کا مشہور پانگرام
یہ انگلش زبان کا مشہور پان گرام ہے اور اسے کثرت سے ٹائپنگ اسپیڈ وغیرہ چیک کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ The quick brown fox jumps over the lazy dog.
اس میں صرف ۹؍ نو کلمات اور ۳۵؍ حروف ہیں۔ اردو زبان کا پان گرام
الگ رنگ سے لکھا گیا یہ جملہ اردو زبان کا سب سے بہترین پان گرام ہے۔ ایک ٹیلے پر واقع مزار خواجہ فرید الدین گنج شکر کے احاطہ ء صحن میں ذرا سی ژالہ باری چاندی کے ڈھیروں کی مثل بڑے غضب کا نظارہ دیتی ہے.
نیچے الگ رنگ سے دیئے گئے دو جملے بھی اردو کے پان گرام ہیں۔ ژالہ باری میں رضائی کو غلط اوڑھے بیٹھی قرأة العین اور عظمٰی کے پاس گھر کے ذخیرے سے آناً فاناً ڈش میں ثابت جو، صراحی میں چائے اور پلیٹ میں زرده آیا۔ ٹھنڈ میں، ایک قحط زدہ گاؤں سے گذرتے وقت ایک چڑچڑے، باأثر و فارغ شخص کو بعض جل پری نما اژدہے نظر آئے۔
|
|
Sadiq Noori
Junior Member
Kindly complete your profile.
Posts: 9
Likes: 19
|
Post by Sadiq Noori on Apr 13, 2022 18:50:25 GMT 5
ماشاءاللہ۔ بہت قیمتی معلومات۔ کمپیوٹر کی فیلڈ سے وابستہ ہونے کے باوجود اب تک مجھے یہ معلومات نہیں تھی۔ جزاک اللہ
|
|
Waiz Shah
Forum Promoter
Warning! Be polite.
40%
Respect is the key of success
Posts: 185
Likes: 192
|
Post by Waiz Shah on Apr 14, 2022 5:18:32 GMT 5
بہت ہی بہترین پوسٹ اور میرے لیے نئی اور اہم معلومات۔ بہت شکریہ
|
|