|
Post by Noori on Mar 22, 2022 20:02:25 GMT 5
۲۵؍ مارچ کا عرس مبارکالحمدُ للہ! ہر سال کی طرح اس سال بھی میرے پیر و مرشد قبلۂ عالم حضرت میاںمحمد مظہر احسان ڈاہرؒ کا جمعے کے روز ۲۵؍ مارچ کو لیہ شریف میں عرس مبارک منعقد کیا جا رہا ہے۔ جو ساتھی عرس پر نہ جاسکیں وہ مندرجہ ذیل چار میں سے کوئی سا ایک ایصالِ ثواب کریں: 1- ۲۵ بار سورت مزمل شریف، اور ۲۵ بار سورتِ اخلاص شریف 2- ۲۵ ہزار بار کلمۂ طیبہ 3- 12 مرتبہ سورتِ یاسین شریف 4- ۲۵۰ روپے خیرات یا نذرانہ سوا لاکھ بار یا باسطُ اگر مکمل ہو گیا ہو تو اسے بھی اس میں شامل کر لیں۔ یہ اتنا مشکل نہیں اس لئے اگر کوئی صاحب یا صاحبہ ان تمام کو بھی عمل میں لے آئے تو اس میں میری دلی خوشی پوشیدہ ہے۔ اور جمعے کے روز مغرب کے بعد فاتحہ لگا کر خود ایصال کردے یا مغرب سے پہلے پہلے آستانے کو اپنے وظائف کی خبر اور اختیار دے کہ وہ آپ کی طرف سے ایصال کرسکے۔ اس میں ہرگز سستی نہ کریں کہ عظیم فیض سے محرومی ہے۔
|
|