|
Post by Noori on Mar 22, 2022 14:21:30 GMT 5
سہون شریف( نامہ نگار ) حضرت قلندر لعل شہباز ؒ کے ۷۷۰؍ ویں عرس مبارک کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عمران اسماعیل آج مزار قلندر پر چادر چڑھا کر عرس مبارک کی سہہ روزہ تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کرینگے ۔ عرس کے پہلے روز ملاکھڑا ،اور سگھڑن جی کچہری منعقد کی جائے گی جبکہ دوسرے روز ادبی کا نفرنس ہوگی جس میں ملک بھر کے نامور ادیب ودانشور شرکت کرینگے جبکہ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ مہمان خاص کی حیثیت سے شریک ہونگے ۔عرس مبارک کے آخری روز وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ مزار قلندر لعل شہباز پر چادر چڑھا کرعرس مبارک کی اختتامی تقریب میں شرکت کرینگے ۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو نے عرس کے پہلے روز۲ ۲مارچ(آج ) کو ضلع بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے جبکہ عرس مبارک میں شرکت کرنے کے لئے ملک بھر سے لاکھوں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عرس مبارک مبارک کے موقع پرسیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کئے گئے ہیں ۔
|
|
Waiz Shah
Forum Promoter
Warning! Be polite.
40%
Respect is the key of success
Posts: 185
Likes: 192
|
Post by Waiz Shah on Mar 22, 2022 17:40:48 GMT 5
گریٹ
|
|