|
Post by Noori on Mar 20, 2022 8:04:06 GMT 5
جس کی نماز نہیں، اس کی توحید (ایمان) بھی نہیں حضرت سیدناابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے تندرستی کے باوجود نماز ترک کرنے والے کے بارے میں پوچھاگیا :'' کیا اس کی تو حید مقبول ہوگی؟ ''تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: ''جس کی نماز نہیں اس کی توحید نہیں، جس کی نماز نہیں اس کی زکوٰۃ نہیں اور جس کی نماز نہیں اس کا کوئی روزہ نہیں ۔'' اللہ عزوجل فرماتاہے: { فَخَلَفَ مِن بَعْدِهِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلَوٰةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوَٰتِ فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيًّا } [مريم: 59].
ترجمہ کنز الایمان: تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ ناخلف آئے جنہوں نے نمازیں گنوائیں اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو عنقریب وہ دوزخ میں غیّ کا جنگل پائیں گے ۔( پ 16،مریم: 59) اس آیت میں غیٌّ سے مراد جہنم کی ایک وادی ہے جس میں صرف بے نمازی داخل ہوں گے ۔
|
|