|
Post by Noori on Mar 14, 2022 22:29:21 GMT 5
رابطۂ شیخ کیا ہے؟ رابطۂ شیخ کا حصول محبتِ شیخ ہے۔ رابطۂ شیخ ایسا ہے جیسے شریعت میں خانۂ کعبہ خالق و مخلوق کے درمیان عبادت کے واسطے رابطہ ہے۔ کیونکہ نُور خُدا کا نزول دو جگہ ہی ثابت ہوا ہے، یا تو بیت اللہ یا قلب عبد اللہ۔ رابطۂ شیخ سب راستوں سے افضل راستہ ہے خُدا کے ملنے کا۔ خُدا کے ملنے واسطے تین راستے تو بہت آسان ہیں۔ اول ذِکر، دوسرا فِکر تیسرا رابطۂ شیخ۔ اگر یہ تینوں راستے کسی طالِب کو ایک ہی وقت میسر آجائیں تو نُورٌ عَلیٰ نور۔ ورنہ ان تینوں میں سے جو ایک بھی پکڑے گا، خُدا تک پہنچ جائے گا۔ خواجہ محمد معصوم فرماتے ہیں کہ ذِکر بے رابطہ موصول نیست، و رابطہ بے ذِکر موصول است۔ یعنی رابطہ ذِکر کے بغیر خُدا تک پہنچادیتا ہے۔ البتہ ذِکر بغیر رابطہ کے خُدا تک نہیں پہنچاتا۔
|
|